اوٹکور میں کل میگا مفت طبی کیمپ,بی کے آر فاؤنڈیشن کے چیئرمین جی. بالاکرشنا ریڈی

Free medical camp in Utkoor tomorrow, BKR Foundation Chairman G. Balakrishna Reddy

(اپنا ورنگل)

اوٹکور :

اوٹکور منڈل مرکز میں گرام پنچایت دفتر کے قریب اتوار کی صبح 7 بجے بی کے آر، فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام میگا مفت طبی کیمپ منعقد کیا جائے گا۔ فاؤنڈیشن کے چیئرمین جی. بالاکرشنا ریڈی نے یہ اطلاع دی۔انہوں نے ہفتہ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حیدرآباد کے یشودا اسپتال کی طبی ٹیم کیمپ میں شرکت کرے گی اور عوام کو مفت طبی خدمات فراہم کرے گی۔کیمپ میں دل کے امراض، جنرل فزیشن، گائناکالوجی اور آنکھوں کے امراض کے معائنے کے علاوہ بلڈ پریشر، شوگر اور دیگر طبی ٹیسٹ مفت کیے جائیں گے۔

ضرورت مند مریضوں کو ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔بالاکرشنا ریڈی نے بتایا کہ بی کے آر، فاؤنڈیشن گزشتہ چند برسوں سے مختلف سماجی خدمات انجام دیتے ہوئے عوام کی مدد کر رہی ہے۔

اسی سلسلے میں 1,500 غریب افراد میں مفت کمبل بھی تقسیم کیے جائیں گے۔انہوں نے منڈل کے عوام سے اپیل کی کہ اوٹکور میں منعقد ہونے والے اس میگا مفت طبی کیمپ سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔

News Source : Mohd. Ashfaq