مسلم ویلفیئر سوسائٹی ورنگل کے زیرِ اہتمام اتوارکو مفت ہومیوپیتھی میڈیکل کیمپ

Free Homeopathy Medical Camp organized by Muslim Welfare Society Warangal 

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

محمد سراج احمد کے اطلاع کے بموجب مسلم ویلفیئر سوسائٹی ورنگل کے زیرِ اہتمام یکم نومبر 2026 بروز اتوار کو ہنمکنڈہ میں مفت ہومیوپیتھی میڈیکل کیمپ منعقد ہوگا۔ اس کیمپ میں سینئر ہومیوپیتھی کنسلٹنٹس ڈاکٹر عائشہ اور ڈاکٹر محمد جاوید مریضوں کا معائنہ کرتے ہوئے انہیں طبی مشورے فراہم کریں گے۔منتظمین کے مطابق کیمپ صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گا۔ کیمپ کا انعقاد آئیڈیل گرلز ہاسٹل، نزد چرچ، بکلہ گڈہ، ہنمکنڈہ میں کیا جائے گا۔

اس موقع پر آئیڈیل ہومیوپیتھی کلینک کی جانب سے مختلف امراض سے متعلق ہومیوپیتھی علاج اور طبی مشاورت کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ان امراض میں بانجھ پن، پی سی او ڈی، رحم کی رسولیاں، جنسی مسائل، ریڑھ کی ہڈی کے امراض، گردن اور کمر کا درد، ذیابیطس، تھائیرائڈ، الرجی، دمہ، سائنوسائٹس، گھٹنوں اور جوڑوں کا درد، ریمیٹائڈ آرتھرائٹس، چنبل، ایگزیما، وٹیلیگو، مائیگرین، ویرکوز وینز، معدے کی تیزابیت، آئی بی ایس، ڈپریشن، اضطراب، گردے اور پتے کی پتھری، بواسیر، فشر اور فسٹولا وغیرہ شامل ہیں۔

مسلم ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران نے علاقے کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مفت طبی کیمپ سے استفادہ کریں۔ مزید تفصیلات اور معلومات کے لیے فون نمبرات 9959707927 اور 9985855008 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔