Flawless arrangements will be made for Hajj 2027: Khusro Pasha
عازمین حج کو بہترین سے بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی : نوجوان عازمین، ضعیف العمر عازمین حج کی رہنمائی کریں : مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی پریس کانفرنس
(اپنا ورنگل)
حیدرآباد :
حج 2027ء کیلئے عازمین حج کو بہترین سے بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ نقائص سے پاک انتظامات کئے جائیں گے۔ نوجوان عازمین حج اپنے ضعیف والدین کو علیحدہ نہ چھوڑیں۔ مقدس سفر حج کیلئے ضعیف العمری کا انتظار کئے بغیر نوجوان میں حج کو ترجیح دیں۔ جو افراد صاحب استطاعت ہیں وہ اپنا مقدس فریضہ حج جوانی میں ہی کرلیں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے جمعہ 31 جولائی کو اپنے چیمبر حج ہاؤس نامپلی میں ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔
مولانا خسرو پاشاہ صدرنشین حج کمیٹی نے حج 2027ء کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کو پانچ ہزار پانچ سو چورانویں / – 5,594 کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے۔ جملہ درخواستیں گیارہ ہزار سات سو آٹھ / – 11,708 موصول ہوئی ہیں۔ اور چھ ہزار ایک سو چودہ / – 6,114 عازمین حج انتظار میں ہیں۔ مولانا سید خسرو پاشاہ نے بتایا کہ 818 مرد حضرات محفوظ زمرہ میں منتخب کئے گئے ہیں۔ جنکی عمریں 65 برس سے زائد ہیں۔ بغیر محرم کے خواتین جنکی عمریں 65 اور 45 برس سے زائد ہیں جملہ 82 خواتین کو منتخب کیا گیا ہے۔
مولانا سید خسرو پاشاہ نے کہا کہ منتخب عازمین حج وہ ایڈوانس کے طور پر پہلی قسط کی رقم ایک لاکھ باون ہزار تین سو روپے (1,52,300) 10 اگست سے قبل اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی برانچ میں جمع کرواسکتے ہیں۔ یا ای۔ پے۔ پیمنٹ کے ذریعہ حج کمیٹی آف انڈیا کے سویدھا ایپ کے ذریعہ کریڈٹ یا ڈیبٹ نیٹ بینکنگ کے ذریعہ ادا کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے حج کمیٹی آف انڈیا کے ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.in پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
یا تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر واقع حج ہاؤس نامپلی میں راست یا فون نمبر 23298793-040 پر اوقات دفتر صبح 10:30 تا 5:00 بجے شام کے درمیان رابطہ پیدا کرسکتے ہیں۔ اس پریس کانفرنس میں جناب محمد اسد اللہ ایگزیکٹو آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی و جناب عرفان شریف اے ای او حج کمیٹی موجود تھے۔
News Source : Agency

