First consultative meeting on accreditation of journalists held at Hanamakonda Collectorate

(اپنا ورنگل)
ہنمکنڈہ:
تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے صحافیوں کو اکریڈیٹیشن کارڈ جاری کرنے کے عمل کو آن لائن کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اضلاع کی سطح پر سینئر صحافیوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ اسی اقدام کے تحت آج ہنمکنڈہ ضلع کلکٹریٹ میں اکریڈیٹیشن کے حوالے سے پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ضلع کلکٹر محترمہ چاہت باجپائی نے کی، جبکہ ڈی پی آر او ایوب صاحب بھی موجود تھے۔
اجلاس کے دوران اکریڈیٹیشن کے طریقۂ کار پر صحافیوں سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کی آراء و تجاویز حاصل کی گئیں۔ ضلع کلکٹر چاہت باجپائی نے اس موقع پر کہا کہ تمام افراد باہمی تال میل کے ساتھ کام کریں تاکہ کسی بھی ورکنگ جرنلسٹ کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہر اہل صحافی کو اکریڈیٹیشن کارڈ فراہم کرنا حکومت کا بنیادی مقصد ہے۔ کلکٹر نے تقریباً 10 سے 15 منٹ تک سینئر صحافیوں سے گفتگو کی۔
اس اجلاس میں ضلع کے سینئر صحافیوں گڈم کیشوا مورتی، بی آر لینن، گاڈی پلی مدھو، مسکاپوری سدھاکر، نلالا بچی ریڈی، گوکارپو شیام کمار، بولا امر، کنکنا لا سنتوش، ولا لا جگن، ایم اے نعیم کے علاوہ دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔
News Source : Mohd. Fazal ur Rahman

