شادی کے لباس میں ڈاکٹر کا فرض، بیمار لڑکیوں کی مدد کے لیے فوراً پہنچیں ڈاکٹر شیرین صابر

Doctor’s duty in wedding attire, Dr. Shireen Sabir immediately reaches out to help sick girls

(اپنا ورنگل)    

کیرالہ:  

کیرالہ کے کنّور علاقے کے پونور میں ڈاکٹر شیرین صابر کی شادی ایک دوسرے ڈاکٹر نوجوان کے ساتھ ہو رہی تھی۔ ڈاکٹر شیرین صابر نے ایمرجنسی میڈیسن میں پوسٹ گریجویشن کیا ہے۔ اور وہ ایک اسپتال کے آئی سی یو کی انچارج کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔شادی کی تقریب کے دوران اطلاع ملی کہ شادی کےڈائننگ ہال میں کیٹرنگ کا کام کرنے والی دو نوجوان لڑکیوں کی طبیعت اچانک شدید خراب ہوگئی ہے۔

یہ اطلاع ملتے ہی ڈاکٹر شیرین صابرنے ایک لمحے کی تاخیر کیے بغیر اپنے ہونے والے شوہر کی اجازت سے ڈائننگ ہال کا رخ کیا۔وہاں ایک لڑکی کی ناک سے مسلسل خون بہہ رہا تھا۔ ڈاکٹر شیرین صابر نے فوری طور پر اس کا علاج کیا۔ اسی دوران بے ہوش ہوکر گرنے والی دوسری نوجوان لڑکی کو بھی طبی امداد فراہم کی۔

دونوں لڑکیوں کی حالت بہتر ہونے اور ان کے صحت یاب ہونے کے بعد ڈاکٹرشیرین صابر دوبارہ شادی کے اسٹیج میں پہنچیں اور شادی کی رسومات میں شریک ہوئیں۔شادی کے موقع پر بھی ڈاکٹر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری کو مقدم رکھنے والی ڈاکٹر شیرین صابر کے اس عمل کو قابلِ ستائش قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کا یہ جذبہ دوسروں کے لیے بھی ایک مثال ہے۔

News Source : Agency