کل ہند انجمن طلباء قدیم جامعہ نظامیہ کی تجدید و تنظیمِ نو کا فیصلہ دو دہائیوں سے انتخابی و تنظیمی سرگرمیاں موقوف ، ملک بھر کے فاضلین و طلباء قدیم کو متحد کرنے کے لئے جدید ایپ کی تیاری

Decision to renew and reorganize the All India Association of Alumni of Jamia Nizamia. Election and organizational activities have been suspended for two decades. Development of a modern app to unite alumni and alumni from across the country

(اپنا ورنگل)

حیدرآباد  :

بارگاہ نبویؐ 155 سالہ عظیم و قدیم اسلامی یونیورسٹی ازہر ہند شُہرہء آفاق جامعہ نظامیہ کے فارغین سابق طلباء و فاضلین کو ایک مضبوط ، منظم اور فعال پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی غرض سے کل ہند انجمن طلباء قدیم جامعہ نظامیہ کی تجدید و تنظیمِ نو کے لئے ایک عظیم الشان اور جدید طرز کی موبائل ایپ تیار کی جا رہی ہے ۔ اس اقدام کا مقصد ملک کے مختلف حصوں میں مقیم جامعہ نظامیہ کے سابق طلباء، فاضلین اور وابستگانِ جامعہ کو ایک دوسرے سے مربوط کرتے ہوئے انجمن کو ازسرِنو فعال بنانا اور اس کی سرگرمیوں کو منظم انداز میں آگے بڑھانا ہے چونکہ بار بار جامعہ نظامیہ کی عزت و عظمت کو پامال کیا جارہا ہے انجمن اپنی ناکامیوں اور جامعہ کے وقار کو مجروح ہونے سے بچانے کے لئے کسی بھی قسم کی کوئ کوشش نہیں کی ہے

اور باہی جامعہ نظامیہ کے شیوخ اور اساتذہ بالخصوص استاذ الاساتذہ امیر جامعہ جامعہ نظامیہ مفکر اسلام زین الفقہاء حضرت علامہ مفتی الحاج محمد خلیل احمد صاحب قبلہ قادری ورکن تأسیسی کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ پر جامعہ کے اندر ہی کچھ ناعاقبت اندیش و نام نہاد افراد کی جانب سے بار بار کیچڑ اچھالا جارہا ہے تب بھی انجمن اپنا کوئ نمائندہ یا قائدانہ رول ادا نہیں کر رہےہیں چونکہ صدر انجمن حضرت علامہ حافظ الحاج محمد عبدالقدیر صاحب نقشبندی مولوی کامل جامعہ نظامیہ شدید علیل ہیں اور بستر پر فریش ہیں بیس برس قبل بھی مفتیء اعظم حضرت علامہ حافظ الحاج ابراھیم خلیل الہاشمی قبلہ رحمہ اللہ صدر مفتی و شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ کو سازش کے تحت ایک طالبہ کے ذریعہ حملہ کروایا گیا تھا الحمدللہ حضرت علیہ الرحمہ کے عدو آج قبروں میں یا اللہ جل مجدہ کے عذاب کینسر جیسے موذی امراض میں مبتلاء ہیں تب عمدۃ المحدثین حضرت علامہ الحاج محمد خواجہ شریف صاحب قبلہؒ شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ کی موجودگی میں موجودہ انجمن کی تشکیل کے لئے احقر العباد اسدالعلماء نے قائدانہ رول ادا کیا تھا ۔

اس سلسلہ میں بھارت سیوا رتن ایوارڈ یافتہ اسدالعلماء تنویرِ صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر ضلع نے ملک بھر کے طلباء قدیم و فاضلین جامعہ نظامیہ سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم تنظیمی و اصلاحی کوشش میں اپنا بھرپور تعاون پیش کریں اور انجمن کی تجدید و احیاء کے لئے آگے آئیں انجمن میں فارغین وکلاء ، اطباء ، نامور صحافیوں اور مستند اور معتبر فعال و کار کرد فارغین جامعہ نظامیہ کے کو انجمن میں شامل کیا جائے گا تاکہ ملکی سطح کے نبرد آزما حالات میں بھی جامعہ نظامیہ کے مفاد میں کام کرتے ہوئے جامعہ نظامیہ کو مستحکم کرنے کی بھرپور و مؤثر کوشیشیں کی جائینگی ۔

انہوں نے بتایا کہ کل ہند انجمن طلباء قدیم جامعہ نظامیہ کے انتخابات تقریباً دو دہائی قبل منعقد ہوئے تھے تین برس کے لئے ، تاہم گذشتہ بیس برس کے طویل عرصہ سے انجمن کی انتخابی اور تنظیمی سرگرمیاں عملاً تعطل کا شکار رہی ہیں ۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر اب انجمن کو ایک مرتبہ پھر فعال ، متحرک اور ملک گیر سطح پر منظم کرنے کی ضرورت شدت سے محسوس کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جامعہ نظامیہ برصغیر کا ایک عظیم دینی و علمی اور روحانی مرکز ہے ، جس سے مختلف ادوار میں ہزاروں علماء کرام ، فاضلین ، ائمہ کرام ، خطباء عِظام ، مدرسین ، مفتیانِ کرام ، قلم کار اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات نے علمی فیض حاصل کیا ہے ۔

جامعہ کے فارغین نے ہندوستان کے مختلف ریاستوں کے علاوہ بیرونِ ملک بھی دین و ملت ، تعلیم ، تدریس ، دعوت دین ، اصلاح اور سماجی خدمات کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں ۔ ایسے عظیم علمی ادارے کے فارغین کا باقاعدہ اور منظم پلیٹ فارم وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ ایپ کے ذریعہ ملک کے مختلف ریاستوں ، اضلاع اور شہروں میں مقیم طلباء قدیم و فاضلین جامعہ نظامیہ کو ایک مربوط نظام کے تحت جوڑنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی ، تاکہ باہمی رابطہ مستحکم ہو ، انجمن کی سرگرمیوں کی بروقت اطلاع تمام ارکان تک پہنچ سکے اور مستقبل میں تنظیمی ، علمی ، تعلیمی ، فلاحی اور سماجی پروگراموں کو وسیع پیمانے پر انجام دیا جاسکے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ انجمن کی تجدید محض ایک تنظیمی سرگرمی نہیں بلکہ جامعہ نظامیہ کے عظیم علمی ورثے سے وابستہ تمام قدیم طلباء و فاضلین کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی سنجیدہ کوشش ہے ۔ موجودہ دور میں جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ سے استفادہ کرتے ہوئے ملک گیر سطح پر رابطہ کاری کو مؤثر بنایا جاسکتا ہے ، اسی مقصد کے تحت ایک خصوصی ایپ کی تیاری کا عمل شروع کیا گیا ہے ۔

مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نے ملک کے تمام حصوں میں مقیم جامعہ نظامیہ کے سابق طلباء و فضلاء سے اپیل کی کہ وہ اس تجدیدی عمل میں اپنی شرکت یقینی بنائیں اور اپنے ساتھی طلباء قدیم تک بھی اس پیغام کو پہنچائیں ۔ انہوں نے کہا کہ انجمن کو مضبوط اور فعال بنانے کے لئے ہر سابق طالب علم کی شرکت اور مشاورت نہایت اہمیت کی حامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ دو دہائیوں سے تعطل کا شکار انجمن کو ازسرِنو منظم کرنا وقت کا تقاضا ہے اور اس سلسلہ میں تمام طلباء قدیم کو سیاسی ، علاقائی یا شخصی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر علمی و دینی رشتے کی بنیاد پر متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔

جامعہ نظامیہ سے وابستگی ایک عظیم علمی نسبت ہے اور اس نسبت کو ایک مضبوط اور با وقار تنظیمی پلیٹ فارم کے ذریعہ مزید مستحکم کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے ملک کے مختلف ریاستوں میں مقیم سابق طلباء سے خواہش کی کہ وہ اپنے نام ، جامعہ نظامیہ میں تعلیم کا دور ، موجودہ مقام اور رابطہ کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے اس تجدیدی عمل میں شامل ہوں ، تاکہ ملک گیر سطح پر جامعہ نظامیہ کے طلباء قدیم کا ایک منظم نیٹ ورک تشکیل دیا جاسکے ۔

تمام طلباء قدیم و فاضلین کرام جامعہ نظامیہ سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ کل ہند انجمن طلباء قدیم جامعہ نظامیہ کی تجدید و تنظیمِ نو ، مجوزہ ایپ اور آئندہ تنظیمی سرگرمیوں کے سلسلہ میں معلومات ، مشاورت اور شرکت کے لئے براہِ راست رابطہ کریں ۔رابطہ نمبر: 9989631046 مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نے امید ظاہر کی کہ ملک بھر کے علماء و فاضلین اور جامعہ نظامیہ کے سابق طلباء اس اہم علمی و تنظیمی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے بھرپور تعاون کریں گے اور انجمن کو ایک فعال ، مضبوط ، شفاف اور ملک گیر تنظیم کی حیثیت سے دوبارہ متحرک کرنے میں اپنا نمایاں کردار ادا کریں گے۔

News Source : Mohsin Pasha