تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے چیئرمین محمد عبیداللہ کوتوال کے ہاتھوں سی ایم آر ایف چیکس کی تقسیم

CMRF cheques distributed by Telangana Minority Finance Corporation Chairman Mohammad Obaidullah Kotwal

(اپنا ورنگل)

حیدرآباد :’

محمد عبیداللہ کوتوال ، چیئرمین تلنگانہ میناریٹیز فینانس کارپوریشن (TGMFC) نے آج 10 نومبر کو حیدرآباد میں واقع کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں انتہائی غریب اور مستحق افراد میں چیف منسٹر ریلیف فنڈ (CMRF) کے چیکس تقسیم کئے۔اس موقع پر حیدرآباد اور ضلع محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے مستحقین میں تقریباً 10 لاکھ روپئے مالیت کے چیکس تقسیم کئے گئے۔

چیئرمین نے مستحقین کو شخصی طور پر چیکس حوالے کئے اور ان کی صحت و عافیت کے علاوہ اہل خانہ کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت غریب اور ضرورت مند افراد کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ پابند عہد ہے۔

چیکس حاصل کرنے والے مستحق خاندانوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ جناب اے ریونت ریڈی، ڈپٹی چیف منسٹر جناب بھٹی وکرامارکا اور چیئرمین TGMFC جناب محمد عابد اللہ کوتوال سے اظہار تشکر کیا اور ان کی صحت و تندرستی اور درازیٔ عمر کے لئے دعا کی۔