Bulldozers moved, dreams shattered, tension in Gundla Singaram Hanamkonda: Demolition of huts of about 300 poor people

(اپنا ورنگل)
ہنمکنڈہ :
ہنمکنڈہ کے گنڈلا سنگارم علاقے میں اُس وقت کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی جب ہفتہ کی صبح تقریباً 5 بجے ریونیو، میونسپل عملہ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جھونپڑیوں کو ہٹانے کا عمل شروع کیا۔ اس کارروائی کی نگرانی ہنمکنڈہ آر ڈی او وینکٹیش نے کی، جبکہ تقریباً 200 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔
حکام کے مطابق یہ کارروائی اعلیٰ حکام کی ہدایت پر کی گئی، تاہم متاثرہ مکینوں نے اس اقدام کی شدید مخالفت کی۔ جھونپڑیوں میں رہنے والے افراد نے دعویٰ کیا کہ وہ گزشتہ پانچ برسوں سے اسی مقام پر آباد ہیں اور ان کے پاس آدھار کارڈ اور راشن کارڈ سمیت سرکاری دستاویزات موجود ہیں۔ مکینوں کا کہنا تھا کہ اچانک انہیں بے گھر کرنا ناانصافی ہے اور وہ کہیں جانے کی حالت میں نہیں ہیں۔

کارروائی کے دوران بعض افراد نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے صورتحال کو قابو میں رکھتے ہوئے تقریباً 30 افراد کو حراست میں لے کر کے یو پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔جھونپڑیوں کی مسماری کے خلاف متاثرہ افراد نے شدید احتجاج کیا اور علاقے میں جذباتی مناظر دیکھے گئے، جہاں کئی افراد روتے ہوئے نظر آئے۔
News Source : Mohd. Fazal ur Rahman

