توہین ’وندے ماترم‘ کوفوجداری جرم قرار دینے والا بل راجیہ سبھا میں منظور

Bill to make insulting ‘Vande Mataram’ a criminal offence passed in Rajya Sabha

(اپنا ورنگل)

نئی دہلی:

راجیہ سبھا نے چہارشنبہ (29؍جولائی 2026) کو ایک بل کو منظو ر کرلیا ہے جس کے تحت قومی گیت’وندے ماترم‘ کی توہین بھی قومی ترانہ ’جن گن من ‘ کی طرح ہی ایک فوجداری جرم ہوگا۔انسداد توہین قومی تعطیم (ترمیمی) بل 2026، کو ندائی ووٹ سے منظور کرلیا گیا ہے۔

بعد ظہرانہ اجلاس کا جوں ہی ایوان میں آغاز ہوا نائب صدرنشین راجیہ سبھا ہری ونس نے احتجاجی ارکان سے خواہش کی کہ وہ آداب ایوان کا خیال رکھیں۔ کرسی صدارت نے بل کو مباحث کے لئے پیش کیا اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے نعرے لگانا شروع کردیا ‘

وہ وزیر داخلہ امیت شاہ سے نیٹ پرچہ افشا کے خلاف ملک کے دارالحکومت دہلی میں احتجاج کرنے والوں کے خلاف پولیس کارروائی پر ردعمل طلب کررہے تھے۔ کچھ وقفہ بعد ایوان بالا میں اس بل کو منظور کرلیا گیا تاہم اس بل پر لوک سبھا میں مباحث ہونے ہیں۔

News  Source : Agency