صحافت پر حملہ، جمہوریت پر وار! ورنگل میں صحافیوں کا احتجاج…

An attack on journalism, a blow to democracy! Journalists protest in Warangal

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

میڈیا ادارے کا پتلا نذرِ آتش کئے جانے کے خلاف صحافیوں نے ورنگل کے پوچما میدان چوراہےکے سڑک پر بیٹھ کر سیاہ بیج لگا کر زبردست احتجاج کیا۔ صحافیوں نے اس واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔مظاہرین نے کہا کہ سوال کرنے والے جمہوریت کے چوتھے ستون صحافت پر وردھن پیٹ کے رکن اسمبلی کے. آر. ناگراجو کے حامیوں کی جانب سے غنڈہ گردی کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ رکن اسمبلی کے. آر. ناگراجو فوری طور پر اس واقعہ پر معافی مانگیں۔ورنگل مشرقی پرپتی سنگم کے صدر نریندر نے خبردار کیا کہ اس طرح کے واقعات اب تک چار مرتبہ پیش آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کی آزادی سلب کرتے ہوئے صحافیوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی تو اسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

صحافی تنظیموں کے قائدین نے کہا کہ خبروں پر کسی کو کوئی اعتراض ہو تو اس کے لئے قانونی راستے موجود ہیں، لیکن کسی میڈیا ادارے کا پتلا نذرِ آتش کرنا جمہوری روایات کے خلاف ہے۔ انہوں نے اس کارروائی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت صحافیوں کی سلامتی کی مکمل ذمہ داری لے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک رکن اسمبلی اس واقعہ پر معافی نہیں مانگتے، ان کا احتجاج جاری رہے گا۔