الفیضان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی ورنگل کی فلاحی سرگرمیاں جاری، آخری سفر گاڑی کی خریداری کیلئے تعاون کی اپیل

Al-Faizan Educational and Welfare Society Warangal welfare activities continue, appeal for cooperation for the purchase of a vehicle for the final journey

(اپنا ورنگل)

ورنگل :
الفیضان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی ورنگل کی جانب سے گزشتہ 15 برسوں سے تعلیمی اور فلاحی خدمات انجام دی جارہی ہیں۔ سوسائٹی کے تحت اردو میڈیم مدارس کے علاوہ تلگو اور انگلش میڈیم اسکولوں کے طلباء و طالبات میں ہر سال نوٹ بکس، اسٹیشنری تقسیم کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ تعلیمی میدان میں اعلیٰ نشانات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات سے بھی نوازا جاتا ہے۔سوسائٹی کی جانب سے سماجی خدمات کے طور پر غریب و مستحق افراد میں راشن کی تقسیم اور فری میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے، جس سے بڑی تعداد میں مستحقین فائدہ اٹھاتے ہیں۔

 

اس موقع پر سوسائٹی کے ذمہ داران نے بتایا کہ میت کی تجہیز و تکفین کے سلسلے میں عوام کی سہولت کیلئے “آخری سفر گاڑی” خریدنے کا ارادہ کیا گیا ہے۔ اس کارِ خیر کی تکمیل کیلئے اہلِ خیر حضرات سے مالی تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔عطیات دینے کے خواہشمند حضرات درج ذیل بینک اکاؤنٹ میں رقم جمع کراسکتے ہیں:
Al-Faizan Educational & Welfare Society
A/c No: 36001010001555
IFSC Code: CNR0013600
Central Bank, Warangal


مزید معلومات کیلئے فون نمبر 8500311771 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

News Source : Aleem Danish