Action taken against a minister in every government in Telangana, the whole story from Rajaiah to Konda Surekha

(اپنا ورنگل)
حیدرآباد :
تلنگانہ کی سیاست میں وزراء کو کابینہ سے ہٹائے جانے کے واقعات ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔ ریاست کے قیام کے بعد اب تک تین مواقع پر اہم سیاسی قائدین کو وزارت سے محروم ہونا سیاسی حلقوں میں دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے۔2015 میں اُس وقت کے چیف منسٹر کے. چندرشیکھر راؤ کی حکومت میں ڈپٹی چیف منسٹر اور محکمہ صحت کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تاٹی کونڈا راجیا کو کابینہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔
ان کی جگہ کڈیم سری ہری کو ڈپٹی چیف منسٹر مقرر کیا گیا۔اس کے بعد 2021 میں کے. چندرشیکھر راؤ کی کابینہ میں محکمہ صحت کے وزیر کی حیثیت سے کام کرنے والے ایٹلا راجیندر پر اراضی پر قبضے کے الزامات عائد ہوئے۔ پہلے ان سے محکمہ واپس لیا گیا اور بعد میں انہیں کابینہ سے برطرف کردیا گیا۔ ان واقعات کے بعد ایٹلا راجیندر نے بی آر ایس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔
اب 2026 میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت والی کانگریس حکومت میں وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی کونڈا سریکھا کو کابینہ سے ہٹائے جانے کا معاملہ ریاستی سیاست میں گرم موضوع بن گیا ہے۔ان تینوں قائدین میں تاٹی کونڈا راجیا اور کونڈا سریکھا کا تعلق متحدہ ورنگل ضلع سے ہے، جبکہ ایٹلا راجیندر متحدہ کریم نگر ضلع سے تعلق رکھنے والے رہنما ہیں۔
تلنگانہ کی سیاست میں ہر حکومت کے دور میں ایک اہم وزیر کے عہدے سے محروم ہونے کے واقعات نے ایک بار پھر سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
News Source : M.F. Baig Riaz

