Action against Mahbubabad CI Raghupathi Reddy for allegedly choking polytechnic students
(اپنا ورنگل)
محبوب آباد:
محبوب آباد ضلع کلکٹریٹ کے گھیراؤ کے دوران پولی ٹیکنک طلبہ کے ساتھ مبینہ طور پر بدسلوکی کرنے والے سی. آئی. رگھوپتی ریڈی کو ضلع ایس پی شبریش نے فی الحال فرائض سے ہٹا دیا ہے اور واقعہ کی جامع تحقیقات کا حکم دیا ہے۔پولی ٹیکنک طلبہ ’شکتی‘ اسکیم اور جی او-97 کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے محبوب آباد ضلع کلکٹریٹ کا گھیراؤ کرنے پہنچے تھے۔
طلبہ کو احتجاج سے روکنے کی کوشش کے دوران سی. آئی. رگھوپتی ریڈی نے مبینہ طور پر دو طلبہ کے گلے پکڑ لیے اور کچھ دیر تک انہیں نہیں چھوڑا۔اس واقعہ سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے پولیس کے رویے پر سخت تنقید کی۔ اپوزیشن نے سوال اٹھایا کہ ’’کیا طلبہ کا گلا پکڑ کر انہیں مارنے کی کوشش کی جائے گی
؟ کیا حکومت نے پولیس کو یہی ہدایات دی ہیں؟‘‘سی. آئی .رگھوپتی ریڈی کے رویے پر مختلف حلقوں سے تنقید سامنے آنے کے بعد ضلع ایس پی شبریش نے واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے انہیں فی الحال فرائض سے ہٹا دیا اور معاملے کی جامع تحقیقات کا حکم جاری کیا۔
News Source : M.F. Baig Riaz

