جنگاؤں میں تربیتی پروگرام کے پوسٹر کی رسمِ اجراء، علماء سے بھرپور شرکت کی اپیل۔

Poster launch ceremony for training program in Jangaon, appeal to scholars for full participation

(اپنا ورنگل)

جنگاؤں:

جمعیت علماء ریاستِ تلنگانہ کے زیرِ اہتمام قائم دینی مدرسہ بورڈ زون دوم کا عمومی اجلاس بعنوان ’’موجودہ دور میں دینی مکاتب و مدارس کی اہمیت‘‘ متحدہ اضلاع ورنگل و کھمم کے علماء و ذمہ داران کے لیے 27 اگست کو مستقر کھمم میں منعقد ہوگا۔اس تربیتی پروگرام کے پوسٹر کی رسمِ اجراء جامع مسجد جنگاؤں میں جمعیت علماء جنگاؤں کے سرپرست مولانا عبدالحفیظ صاحب قاسمی دامت برکاتہم کے ہاتھوں عمل میں آئی۔

اس موقع پر مولانا عبدالحفیظ صاحب قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مکاتب و مدارس کا قیام اور ان میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کی تربیت کے لیے منعقد ہونے والا یہ پروگرام ایک اہم اور سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اہالیانِ جنگاؤں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں پروگرام میں شرکت کرنے اور بالخصوص علماء و ائمہ کرام سے اس تربیتی پروگرام سے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔

اس موقع پر صدر جمعیت علماء جنگاؤں مولانا عبدالرحمن صاحب، نائب صدور محمد جمال شریف ایڈوکیٹ، مولانا فصیح الاسلام، جنرل سیکریٹری مولانا شاکر حسین قاسمی، خازن محمد خواجہ مجتہدالدین، سیکریٹری دینی مدرسہ بورڈ جنگاؤں حافظ مصلح الدین سعید، مولانا عقیل، مفتی انصار ،مولانا امان اللہ، حافظ محمد ارشد، حافظ عبدالجواد، حافظ عبدالمنان کے علاوہ علماء و حفاظ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

News Source : M.F. BaigRiaz