Abdul Hadi Advocate, a well-known national and political figure from Mahbubnagar, passed away

(اپنا ورنگل)
محبوب نگر :
یہ خبر انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ پڑھی اور سنی جایئگی کہ، شہر محبوب نگر کی ہردلعزیز وقد آور شخصیت جناب الحاج محترم عبد الہادی صاحب ایڈوکیٹ صدر ضلع مجلس اتحاد المسلمین محبوب نگر، کا ابھی چند ساعتوں قبل انتقال ہوگیا،
انا للہ وانا الیہ راجعون، اللہ تعالٰی مرحوم پر اپنا خصوصی فضل وکرم فرماکر جنت الفردوس میں مقامات عالیہ سے نوازے، متعلقین وپسماندگان اور تمام اہل تعلق کو غم ودکھ کی اس نازک گھڑی میں صبر وحوصلہ عطا فرمائے آمین۔
مرحوم، پورے ضلع محبوب نگر میں ملت اسلامیہ کی بے باک آواز، اور ترجمان سمجھے جاتے تھے اور مسلمانوں واقلیتوں کے مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ سینہ سپر رہے، رب کریم ان کی بے لوث ملی مذہبی دینی سماجی وسیاسی خدمات کو قبول فرمائے اور ان کی ابدی راحت وعافیت اور دائمی سکون وبخشش کا ذریعہ بنائے اور قوم وملت کا ان کا صحیح نعم البدل عطا کرے آمین۔
News Source: Mohd. Ashfaq

