A special academic session on the virtues of Muharram and non-Shariah rituals was held in Hanamkonda on the arrival of Muharram

(اپنا ورنگل)
ہنمکنڈہ :
محرم الحرام کی آمد کے موقع پر عوام میں دینی شعور بیدار کرنے اور محرم سے متعلق صحیح اسلامی تعلیمات کو اجاگر کرنے کے لیے ایک اہم علمی نشست بعنوان "فضائلِ محرم اور غیر شرعی رسومات” کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس نشست میں معروف عالمِ دین مفتی محمد مصعب رفیق صاحب قاسمی مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب فرمائیں گے۔
پروگرام میں محرم الحرام کے فضائل، اس کے تاریخی اور دینی پہلوؤں کے ساتھ ساتھ معاشرے میں رائج غیر شرعی رسومات پر روشنی ڈالی جائے گی۔منتظمین کے مطابق یہ علمی نشست 20 جون 2026ء، بروز ہفتہ، بعد نمازِ مغرب منعقد ہوگی، نشست کا مقام مسجدِ خورد(چھوٹی مسجد)، صوبیداری ہنمکنڈہ مقرر کیا گیا ہے۔
پروگرام کا دورانیہ تقریباً دیڑھ گھنٹہ ہوگا، جس میں ایک گھنٹے کا علمی خطاب اور 30 منٹ سوال و جواب کی خصوصی نشست شامل ہوگی۔ منتظمین نے بتایا کہ اس نشست کی یوٹیوب پر براہِ راست (Live) نشریات بھی کی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سے مستفید ہو سکیں۔
اس علمی نشست کا اہتمام انتظامی کمیٹی مسجدِ خورد، صوبیداری کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ کمیٹی نے تمام دینی بھائیوں سے شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے متعلقین کو بھی اس بابرکت اور اصلاحی پروگرام میں شرکت کی ترغیب دیں۔
News Source : M.F. Baig Riaz

