ورنگل میں اتوار کو نمازِ استسقاء کا اہتمام، اجتماعی دعا کی اپیل۔

Prayers for Rains- to be held in Warangal on Sunday, appeal for collective prayers

(اپنا ورنگل)

ورنگل:

مسلسل خشک سالی اور بارش نہ ہونے کے باعث پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر عیدگاہ غنی عبد العزیز، یل بی نگر ورنگل میں بروز اتوار 21 جون 2026ء کو صبح 7:00 بجے نمازِ استسقاء کا خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ انتظامی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق یہ اجتماعی نماز سنتِ نبوی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے ادا کی جائے گی۔

حدیث مبارکہ کے مطابق رسول اللہ ﷺ بارش کے لیے لوگوں کو ساتھ لے کر عیدگاہ تشریف لے گئے تھے۔ آپ ﷺ نے دو رکعت نماز ادا فرمائی، بلند آواز سے قرأت کی، قبلہ رخ ہو کر ہاتھ اٹھا کر دعا فرمائی اور اپنی چادر مبارک کو پلٹ کر اوڑھ لیا تھا۔ (صحیح بخاری، صحیح مسلم) منتظمین کا کہنا ہے کہ بارش صرف انسانوں کی نہیں بلکہ تمام مخلوقات اور حیوانات کی بنیادی ضرورت ہے۔ موجودہ خشک سالی سے عوام شدید پریشان ہیں۔

اسی پریشانی کو دور کرنے اور اللہ تعالیٰ سے رحمت کی بارش طلب کرنے کے لیے نبی کریم ﷺ نے اجتماعی نماز اور دعا کی تعلیم فرمائی ہے جسے نمازِ استسقاء کہا جاتا ہے۔ انتظامی کمیٹی نے تمام حضرات سے مؤدبانہ گزارش کی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کے ساتھ تشریف لائیں، اپنی جائے نماز ہمراہ لائیں اور زیادہ سے زیادہ دوست احباب کو بھی اس کارِ خیر کی اطلاع دیں۔

کمیٹی نے امید ظاہر کی کہ اہلِ ایمان کی کثیر تعداد شریک ہو کر اللہ کے حضور گڑگڑا کر رحمت کی دعا کرے گی۔ مزید معلومات کے لیے انتظامی کمیٹی، عیدگاہ غنی عبد العزیز سے فون نمبر 9959060317 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

News Source : M.F. Baig Riaz