A grand Eid Milad-un-Nabi (PBUH) gathering was held in Narayanpet on August 17

(اپنا ورنگل)
نارائن پیٹ :
نارائن پیٹ میں عظیم الشان جلسۂ عید میلاد النبی ﷺ کا انعقاد 17 اگست 2026ء بروز پیر، بعد نمازِ مغرب مسجد عمر بن خطابؓ، شاتاواہانہ کالونی میں منعقد ہوگا۔جلسہ کی صدارت حضرت سید شاہ محمد غیاث الدین قادری صاحب قبلہ، سجادہ نشین بارگاہِ تقی باباؒ، نارائن پیٹ فرمائیں گے۔ جلسہ میں مہمانِ خصوصی و مقررِ خصوصی نجیبِ اہلِ سنت، شعلہ بیان خطیب حضرت مولانا حافظ و قاری مفتی ڈاکٹر سید محمد احمد غوری صاحب قبلہ، نائب شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ، حیدرآباد ہوں گے۔
اس موقع پر حضرت مولانا حافظ و قاری مفتی محمد شفاعت علی نظامی صاحب قبلہ، ناظم مدرسہ دینیہ جامع مسجد نارائن پیٹ، اور حضرت مولانا حافظ و قاری مفتی محمد فاروق بن مخاشن صاحب قبلہ، امام و خطیب مسجد عمر بن خطابؓ، نارائن پیٹ بھی خطاب فرمائیں گے۔جلسہ کی نظامت کے فرائض حافظ چاند پاشاہ صاحب، گورنمنٹ لیکچرر، انجام دیں گے۔ انتظامی کمیٹی مسجد ھذا کے مطابق جلسہ کے اختتام پر رات 9:30 بجے نمازِ عشاء ادا کی جائے گی۔
بعد جلسہ طعام کا نظم کیا گیا ہے۔ انہوں نے تمام عاشقانِ رسول ﷺ سے اپیل کی ہے کہ اس بابرکت محفل میں کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اپنے ایمان کو تازگی بخشیں اور ثوابِ دارین حاصل کریں۔
News Source : Mohd. Taqi

