A 65 years old unidentified woman died at Warangal MGM Hospital, searching for relatives

(اپنا ورنگل)
ورنگل :
15 اگست 2026 کو صبح تقریباً 11:50 بجے ورنگل ایم جی ایم ہاسپٹل کے حدود میں واقع لوہے کے شیڈ کے نیچے تقریباً 65 سالہ ایک نامعلوم خاتون، جو مبینہ طور پر بھیک مانگ کر زندگی گزار رہی تھی، بے ہوشی کی حالت میں پڑی ہوئی پائی گئی۔ ہاسپٹل کے عملہ بی. پردیپ،اور وارڈ بوائے گوپال نے اسے ایم جی ایم ہاسپٹل منتقل کیا، جہاں اس کا علاج شروع کیا گیا۔
علاج کے دوران اسی روز 15 اگست 2026 کو رات تقریباً 10:00 بجے ڈاکٹروں نے خاتون کا معائنہ کیا اور اسے مردہ قرار دیا۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ خاتون کی موت بیماری کے باعث ہوئی۔ بعد ازاں لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ایم جی ایم ہاسپٹل کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق متوفی خاتون کی شناخت اور اس کے رشتہ داروں یا واقف کاروں کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ خاتون نے گہرے رنگ کی ساڑی پہن رکھی تھی۔ وہ ایم جی ایم ہاسپٹل کے حدود میں واقع لوہے کے شیڈ کے قریب پائی گئی تھی۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی شخص تصویر دیکھ کر متوفی خاتون کو پہچانتا ہو یا اس کے رشتہ داروں اور جاننے والوں کے بارے میں کوئی اطلاع رکھتا ہو تو فوری طور پر مٹھواڑہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع دے۔معلومات مٹھواڑہ پولیس اسٹیشن کے ایس آئی، فون نمبر 8712685090 یا سی آئی، فون نمبر 8712685117 پر دی جاسکتی ہے۔
News Source : M.F. Baig riaz

