مسلم ویلفیئر سوسائٹی ورنگل کا قابلِ ستائش اقدام، مستحق طلبہ میں پٹھانی سوٹس تقسیم۔

A commendable initiative by the Muslim Welfare Society, Warangal, to distribute Pathani suits among deserving students

(اپنا ورنگل)

ورنگل:

مسلم ویلفیئر سوسائٹی ورنگل کے زیرِ اہتمام غریب اور مستحق طلبہ میں پٹھانی سوٹس کی تقسیم کا پروگرام منعقد ہوا۔ اس موقع پر مدرسہ مدینۃ العلوم، پنشن پورہ، ورنگل کے 35 غریب طلبہ میں پٹھانی ڈریسس تقسیم کیے گئے، جبکہ مدرسہ عربیہ خیرالعلوم، منڈی بازار، ورنگل کے 25 مستحق طلبہ میں بھی پٹھانی سوٹس تقسیم کیے گئے۔سوسائٹی کے ذمہ داران نے بتایا کہ مستحق طلبہ کی مدد کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

اسی سلسلہ میں ورنگل کے مزید 12 عربی مدارس کے غریب طلبہ میں کُرتا اور پائجامہ تقسیم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔اس موقع پر مسلم ویلفیئر سوسائٹی ورنگل کے صدر محمد سراج احمد، سکریٹری محمد عبد الکلیم، ایگزیکٹیو ممبر مرزا فتح اللہ بیگ، مدرسہ مدینۃ العلوم پنشن پورہ کے سکریٹری محمد جعفر کے علاوہ جناب خواجہ جعفر العابدین، ناظم مدرسہ خیرالعلوم، اور خواجہ پاشاہ، ٹیچر نے شرکت کی۔

مسلم ویلفیئر سوسائٹی ورنگل کی جانب سے غریب اور مستحق افراد کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف رفاہی سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں۔ سوسائٹی کے تحت ہر ماہ 516 بیواؤں کو پنشن فراہم کی جاتی ہے، جبکہ غریب مریضوں کے لیے طبی امداد، مستحق طلبہ کے لیے تعلیمی معاونت، اردو میڈیم اسکولوں کے طلبہ میں نوٹ بکس کی تقسیم اور غریب لڑکیوں کی شادیوں میں مالی تعاون بھی کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ ماہِ رمضان میں مستحق خاندانوں میں راشن پیکیجس تقسیم کیے جاتے ہیں اور عربی مدارس کے غریب طلبہ میں اسکول ڈریسس فراہم کیے جاتے ہیں۔ سوسائٹی کی جانب سے فیشن ڈیزائننگ اور بیوٹیشن ٹریننگ کے علاوہ غریب طالبات کے لیے گرلز ہاسٹل کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

مسلم ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران نے اہلِ خیر اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ سوسائٹی کی فلاحی سرگرمیوں میں دل کھول کر مالی تعاون کریں تاکہ غریب اور مستحق افراد کی مزید بہتر انداز میں خدمت کی جاسکے۔مزید معلومات اور تعاون کے لیے 9849325271 یا 9849449486 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

News Source : M.F. Baig Riaz