ورنگل میں ہونے والا ہے بڑا دینی اجتماع، کب اور کہاں؟ جانیے مکمل تفصیلات…..

A big religious gathering is going to be held in Warangal, when and where? Know the complete details

ورنگل میں آج جلسۂ سیرتِ محسنِ انسانیت ﷺ

مفتی محمد معصوم ثاقب قاسمی کی خصوصی شرکت، عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل

(اپنا ورنگل)

ورنگل  :

جمعیت علماء ضلع ورنگل کے زیرِ اہتمام ’’سیرتِ محسنِ انسانیت ﷺ‘‘ کے عنوان سے عظیم الشان جلسۂ عام 7 ستمبر بروز پیر بعد نمازِ مغرب آبنوس فنکشن ہال، ایل بی نگر، ورنگل میں منعقد ہوگا۔ جلسہ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جبکہ منتظمین نے عوام بالخصوص عاشقانِ رسول ﷺ سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔جلسہ کی سرپرستی جمعیت علماء ضلع ورنگل کے سرپرست حضرت مولانا محمد یوسف زاہد صاحب مظاہری کریں گے، جبکہ جمعیت علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کے صدر حضرت مولانا مفتی محمد غیاث الدین رحمانی و قاسمی صدارت فرمائیں گے۔

جمعیت علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کے جنرل سیکرٹری حضرت مولانا مفتی محمد محمود زبیر قاسمی جلسہ کی قیادت کریں گے۔ حضرت مولانا محمد عتیق الرحمن اسعدی کی حمایت اور جمعیت علماء ضلع ورنگل کے صدر حضرت مولانا سید ایوب قاسمی کی نگرانی میں جلسہ منعقد ہوگا۔جلسہ کی اہم خصوصیت جمعیت علماء ہند کے مرکزی جنرل سیکرٹری حضرت مولانا مفتی محمد معصوم ثاقب قاسمی کی خصوصی شرکت ہوگی۔

ان کی آمد کے پیش نظر علماء، ائمہ، حفاظ، نوجوانوں اور عام مسلمانوں میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین سیرتِ طیبہ ﷺ، اخلاقِ نبوی ﷺ، محبتِ رسول ﷺ اور موجودہ دور میں اسوۂ حسنہ کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالیں گے۔ منتظمین کے مطابق موجودہ دور میں معاشرہ مختلف اخلاقی و سماجی مسائل سے دوچار ہے، ایسے حالات میں سیرتِ نبوی ﷺ اور تعلیماتِ نبوی ﷺ کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

جلسہ کی نظامت جمعیت علماء ضلع ورنگل کے جنرل سیکرٹری حضرت مولانا محمد منور حسین قاسمی انجام دیں گے۔ جلسہ کے کنوینر و جمعیت علماء ورنگل کے سٹی سیکرٹری حافظ و قاری عبدالمقیت رحمانی نے بتایا کہ جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے شہر اور اطراف کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر عوامی رابطہ مہم چلائی گئی ہے۔

جلسہ کے اختتام پر تمام شرکاء کے لیے طعام کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا ہے۔ کلماتِ تشکر حضرت مولانا محمد محسن قاسمی نقشبندی پیش کریں گے۔جمعیت علماء ضلع ورنگل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بابرکت اجتماع میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور اپنے دوستوں، رشتہ داروں اور دیگر افراد کو بھی شرکت کی ترغیب دیں۔

News Source : M.F. Baig Riaz