تمام اہل گریجویٹس اپنے نام ووٹر لسٹ میں لازمی درج کروائیں: بی آر ایس وی نارائن پیٹ ضلع صدر کورم شیوراج ریڈی

All eligible graduates must register their names in the voter list: BRSV Narayanpet District President Koram Shivaraj Reddy

(اپنا ورنگل)

نارائن پیٹ:

آئندہ منعقد ہونے والے گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات (محبوب نگر، رنگاریڈی اور حیدرآباد) کے پیشِ نظر بی آر ایس وی نارائن پیٹ ضلع صدر کورم شیوراج ریڈی نے اہل گریجویٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے حقِ رائے دہی کے استعمال کے لیے لازمی طور پر ووٹر کی حیثیت سے اپنے ناموں کا اندراج کروائیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ووٹ کا حق انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور تعلیم یافتہ گریجویٹس کو چاہیے کہ وہ شعور و بیداری کے ساتھ ووٹر رجسٹریشن کے عمل میں حصہ لیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ماضی میں ووٹر ہونے کے باوجود گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات کے قواعد کے مطابق ہر اہل شخص کو دوبارہ اپنے نام کا اندراج کروانا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں آن لائن یا آف لائن طریقے سے فارم-18 کے ذریعہ مکمل تفصیلات کے ساتھ درخواست داخل کرنے کا مشورہ دیا۔کانگریس حکومت کی ناکامیوں پر تنقید، ووٹ کے ذریعہ سبق سکھانے کی اپیل اس موقع پر کورم شیوراج ریڈی نے ریاست میں کانگریس حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریونت ریڈی حکومت اقتدار میں آنے کے بعد بے روزگار نوجوانوں اور طلبہ سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایک سال کے اندر 2 لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے، جاب کیلنڈر جاری کرنے، بے روزگار نوجوانوں کو ماہانہ 4 ہزار روپے بھتہ دینے اور طالبات کو اسکوٹیاں فراہم کرنے جیسے وعدے پورے نہیں کیے گئے۔ اس کے علاوہ نجی کالجوں میں زیرِ تعلیم طلبہ کی فیس ری ایمبرسمنٹ کی رقم جاری نہ کرنے اور بقایاجات زیرِ التوا رکھنے سے طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے گریجویٹس سے اپیل کی کہ بے روزگار نوجوانوں، طلبہ اور ملازمین سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنے والی حکومت کو آئندہ گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات میں اپنے ووٹ کے ذریعہ مناسب جواب دیں۔آخر میں بی آر ایس وی کی جانب سے انہوں نے تمام اہل گریجویٹس سے درخواست کی کہ وہ بغیر تاخیر فارم-18 کے ذریعہ ووٹر رجسٹریشن کے لیے درخواست داخل کریں اور اپنے جمہوری حق کا بھرپور استعمال کریں۔