A spiritual visit to the holy relics of Hazrat Sayyiduna Junaid Baghdadi (RA) was organized in Hyderabad under the patronage of the Ameer of the Sadat Junaidiya Hussainiya Alami tribe. A spiritual gathering, Naat gathering, Qasidah Burda Sharif, and special arrangements for blessing

(اپنا ورنگل)
حیدرآباد :
سیدالطآئفۃ حضرت سیدنا جنید البغدادیؒ کی عظیم روحانی و علمی نسبت سے حیدرآباد میں ایک بابرکت اور روح پرور زیارتِ آثارِ مبارک شریف 11 / ستمبر بروز جمعہ بعد نماز مغرب تا رآت دیر گئے تک اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر قرآنِ پاک کی تلاوت ، قصیدہ بردہ شریف ، محفلِ نعت شریف ،محفل سماع اور تناولِ طعام سمیت مختلف روحانی پروگرام منعقد ہوں گے ۔
پروگرام کی تفصیلات کے مطابق بظل عاطفت امیرِ قبیلہ السادات الجُنیدیہ الحسینیہ فی العالم فضیلۃ الشیخ الامیر محمد جدعان الجُنیدی الحسینی ، خانقاہ جنیدیہؓ شاستری پورم میں یہ روحانی پروگرام منعقد ہوگا ، جبکہ حضرت مولانا شاہ سید محمد رفیق جنیدی الحسینی صاحب قبلہ۔مدظلہ العالی کی صدارت میں منعقد ہوگی ۔اس بابرکت موقع پر جناب سید محمد زین العابدین جنیدی زیرِ نگرانی خدمات انجام دیں گے۔
محفل کے داعیان میں جناب سید محمد سجاد علی جنیدی ، جناب سید محمد عزیز جنیدی ، جناب سید محمد عقیل احمد جنیدی اور جناب سید محمد محمد حق جنیدی شامل ہیں ۔پروگرام میں قرأتِ کلامِ پاک، قصیدہ بردہ شریف ، محفلِ نعت شریف کے علاوہ روحانی و اصلاحی کلمات پیش کیے جائیں گے۔ منتظمین کی جانب سے شرکائے محفل کے لئے تبرک و تناولِ طعام کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔
اعلان کے مطابق یہ بابرکت محفل بمقام گنگس کالونی ، شاستری پورم ، حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے ۔منتظمین نے عاشقانِ رسول ﷺ، محبانِ اولیاء و صالحین اور بالخصوص حضرت سیدنا جنید بغدادیؒ سے عقیدت رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس روحانی محفل میں کثیر تعداد میں شرکت کرکے فیوض و برکات حاصل کریں اور پروگرام کو کامیاب بنائیں ۔
واضح رہے کہ حضرت سیدنا جنید بغدادیؒ اسلامی تصوف کی تاریخ میں ایک جلیل القدر شخصیت کی حیثیت رکھتے ہیں اور آپ کی نسبت سے منعقد ہونے والی ایسی روحانی مجالس عقیدت مندوں کے لئے ذکر الہیہ ، درود شریف صلوۃ و سلام اور اصلاحِ نفس کا ذریعہ بنتی ہیں ۔
News Source : Mohsin Pasha

