Demanding implementation of six guarantees and 420 promises, BRS party protests in Utkoor, submits memorandum to MPDO
(اپنا ورنگل)
اُوٹکور :
آج تلنگانہ اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر چھ گارنٹیوں اور 420 وعدوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے بی آر ایس پارٹی کے ورکنگ پریزیڈنٹ کے ٹی آر اور پارٹی کے ٹربل شوٹر ہریش راؤ کی قیادت میں بی آر ایس ارکانِ اسمبلی نے سیاہ ٹی شرٹس پہن کر اسمبلی پہنچ کر احتجاج کیا۔
اس دوران بی آر ایس ارکانِ اسمبلی، بالخصوص خواتین ارکانِ اسمبلی کے ساتھ مبینہ طور پر نامناسب رویہ اختیار کیے جانے اور کانگریس حکومت کے مبینہ آمرانہ طرزِ عمل کے خلاف احتجاج میں مکتھل کے سابق رکنِ اسمبلی چٹّیم رام موہن ریڈی کی ہدایت پر اُوٹکور منڈل مرکز میں چیک پوسٹ کے قریب بی آر ایس پارٹی کی جانب سے دھرنا دیا گیا۔
اس موقع پر چھ گارنٹیوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے پرجاوانی پروگرام میں MPDO کو ایک یادداشت بھی پیش کی گئی۔اس احتجاجی پروگرام میں اُو ٹکور منڈل بی آر ایس پارٹی صدر لکشما ریڈی، کسان رابطہ کمیٹی کے صدر سدھاکر ریڈی، اُٹکور ٹاؤن صدر وینکٹیش گوڑ،
طلبہ شعبہ کے صدر شیوا ریڈی،سابقہ نائب سرپنچ عباد الرحمن،عبدالخالق، وڈلا مونپا، بھاسکر ریڈی، وینکٹیش، رحیم، سمیع، بھارت ریڈی کے علاوہ منڈل کے بی آر ایس پارٹی قائدین اور کارکنان نے شرکت کی۔
News Source : Mohd. Ashfaq

