جمعیت علماء ورنگل کے زیر اہتمام 7 ستمبر کو جلسۂ سیرتِ محسنِ انسانیت ﷺ،پوسٹر کی رسمِ اجرا۔

Poster release ceremony of Seerat-e-Mohsin-e-Insaniyat (PBUH) gathering organized by Jamiat Ulema Warangal on September 7

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

جمعیت علماء ضلع ورنگل کے زیر اہتمام 7 ستمبر 2026ء بروز پیر بعد نمازِ مغرب بمقام آبنوس فنکشن ہال، ایل بی نگر، ورنگل میں منعقد ہونے والے عظیم الشان جلسۂ عام بعنوان ’’سیرتِ محسنِ انسانیت ﷺ‘‘ کے پوسٹر کی رسمِ اجرا علماء کرام، جمعیت کے ذمہ داران اور اراکین کی موجودگی میں عمل میں آئی۔اس موقع پر علماء کرام نے جلسہ کی کامیابی اور عوام کی بھرپور شرکت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور آپ ﷺ کی مبارک تعلیمات کو عام کرنا موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے عوام بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ جلسہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے سیرتِ نبوی ﷺ سے رہنمائی حاصل کریں۔ حضرت مولانا محمد یوسف زاہد صاحب مظاہری دامت برکاتہم، سرپرست جمعیت علماء ضلع ورنگل، کی زیر سرپرستی اور حضرت مولانا محمد عتیق الرحمن صاحب اسعدی دامت برکاتہم، سرپرست جمعیت علماء ضلع ورنگل، کی زیر حمایت منعقد ہوگا۔جلسہ کی صدارت  حضرت مولانا مفتی محمد غیاث الدین صاحب رحمانی و قاسمی دامت برکاتہم، مہتمم جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ حیدرآباد و صدر جمعیت علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش، فرمائیں گے۔

جلسہ کی قیادت حضرت مولانا مفتی محمد محمود زبیر صاحب قاسمی دامت برکاتہم، جنرل سیکرٹری جمعیت علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش، کریں گے۔جلسہ کے مہمانِ خصوصی مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ہند، ممتاز عالمِ دین اور بے باک مقرر حضرت مولانا مفتی محمد معصوم ثاقب صاحب قاسمی دامت برکاتہم ہوں گے۔یہ جلسہ مجاہدِ ختمِ نبوت حضرت مولانا سید ایوب صاحب قاسمی دامت برکاتہم، صدر جمعیت علماء ضلع ورنگل، کی زیر نگرانی منعقد ہوگا۔جلسہ کی نظامت حضرت مولانا محمد منور حسین صاحب قاسمی دامت برکاتہم، جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ضلع ورنگل، انجام دیں گے، جبکہ حافظ و قاری عبدالمقیت صاحب رحمانی، سٹی سیکرٹری جمعیت علماء ورنگل، کنوینر ہوں گے۔

جلسہ کے انتظامات کے سلسلے میں مجلسِ استقبالیہ میں حضرت مولانا محمد محسن صاحب قاسمی نقشبندی، مفتی محمد اظہر الدین صاحب حسامی، مولانا محمد منظور احمد قاسمی، حافظ خواجہ رضی الدین عمران صاحب سراجی، مولانا محمد محمود صاحب قاسمی، مفتی محمد غوث صاحب اشاعتی، مولانا عبدالعزیز صاحب قاسمی، مولانا محمد صادق صاحب مری پڑا بنگلہ، مولانا محمد سلیم صاحب ملگ، مفتی محمد ساجد صاحب محبوب آباد، حافظ سید اسامہ، حافظ سید صادق حسین صاحب، مولوی محمد ریاض الدین صاحب، حافظ سعود احمد صاحب، مولانا محمد فاروق صاحب قاسمی، مفتی محمد فیروز بیگ صاحب قاسمی، حافظ محمد غلام مصطفیٰ صاحب، حافظ عبدالسلام صاحب،

حافظ ضیاء الرحمن صاحب، مولانا محمد عبدالغفور صاحب قاسمی بدراؤ پیٹ، حافظ نعمان صاحب نرسم پیٹ، حافظ محمد کلیم صاحب، مولانا عبدالمقیت حسامی صاحب، حافظ و قاری شیخ ذاکر صاحب، حافظ محمد شفیع صاحب، حافظ انظر ایاز صاحب انواری، مفتی محمد اشفاق احمد صاحب اسعدی تررور، حافظ محمد عامر، مولانا غلام رسول صاحب قاسمی، حافظ عبدالوہاب صاحب اور دیگر محبانِ جمعیت شامل ہیں۔

جمعیت علماء ضلع ورنگل کی جانب سے تمام عاشقانِ رسول ﷺ، علماء کرام، ائمہ مساجد، دانشوران، نوجوانوں اور عامۃ المسلمین سے پرخلوص اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس عظیم الشان جلسہ میں جوق در جوق شرکت کریں اور اپنے دوست و احباب کو بھی شرکت کی دعوت دیں۔منتظمین کے مطابق جلسہ میں شرکت کرنے والے شرکاء کے لیے طعام کا بھی انتظام رہے گا۔

News source : M.F. Baig Riaz