درگاہ حضرت سیدنا معشوقِ ربانیؒ میں 30 اگست کو نیاز شریف و لنگرِ محمدیؐ۔

Niyaz Sharif and Langar-e-Muhammadi (PBUH) will be held on August 30 at the Dargah of Hazrat Syedna Mashooq-e-Rabbani (RA)

(اپنا ورنگل)

ورنگل :

مجلسِ قصیدہ بردہ شریف، ورنگل کے زیرِ اہتمام حضرت سیدنا معشوقِ ربانی رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہِ اقدس میں نیاز شریف و لنگرِ محمدیؐ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ روحانی و مذہبی پروگرام 30 اگست 2026، بروز اتوار، بعد نمازِ ظہر منعقد ہوگا۔

اس موقع پر تقریب کی صدارت پیرِ طریقت، تقدس مآب حضرت الحاج سید شاہ حیدر ہلال الدین قادری المعروف نوید بابا صاحب، سجادہ نشین درگاہ حضرت سیدنا معشوقِ ربانی رحمۃ اللہ علیہ فرمائیں گے، جبکہ حضرت سید علی شاہ قادری الجیلانی المعروف عبید بابا صاحب، برادرِ سجادہ نشین بارگاہِ معشوقیہ رحمۃ اللہ علیہ کی زیرِ نگرانی نیاز شریف و لنگرِ محمدیؐ کا اہتمام ہوگا۔م

نتظمین نے تمام عقیدت مندوں، دوست احباب اور محبانِ اولیاء سے مؤدبانہ اپیل کی ہے کہ وہ اس بابرکت نیاز شریف و لنگرِ محمدیؐ میں شرکت فرما کر ثوابِ دارین حاصل کریں۔

یہ پروگرام بمقام بارگاہ حضرت سیدنا معشوقِ ربانی رحمۃ اللہ علیہ، عرس جاگیر، ورنگل منعقد ہوگا۔ مجلسِ قصیدہ بردہ شریف، ورنگل کی جانب سے تمام اہلِ عقیدت سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

News Source : M.F. Baig Riaz