Urdu Journalists’ note to Telangana Urdu Academy President Tahir Bin Hamdan: Serious steps should be taken for the development and promotion of Urdu language

(اپنا ورنگل)
حیدرآباد:
سنٹرل ذون میڈیا اسوسیشن سے وابسطہ اردو صحافیوں کے ایک وفد نے صدر تلنگانہ اردو اکیڈیمی جناب طاہر بن حمدان سے ملاقات کرکے ایک یاداشت پیش کی جس کے ذریعہ مطالبہ کیا گیا کہ اکیڈیمی کی جانب سے اردوصحافیوں کو فوری مالی امداد فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں نیز اردو کی ترقی و ترویج کےلئے تشکیل شدہ زیر التواء اسکیمات پرعمل آوری کو یقینی بنایا جائے صحافیوں نے اردو اکیڈیمی کے ترجمان ماہنامہ قومی زبان کو اردو صحافیوں ، شعراء اور ادباء کو کامپلیمنٹری کاپی روآنہ کرنے کی بھی رخواست کی۔
اس وفد میں سنیر صحافی سعداللہ خان سبیل ، شاہد قریشی ، مجیب خان ، شیخ شریف ، ابرار نواب ، محمد رفیع، سہیل قادری ، شیخ سعید و دیگر شامل تھے۔جناب طاہر بن حمدان صدر تلنگانہ اردو اکیڈیمی نے وفد کو تیقن دیا کہ اکیڈیمی کی مسدود اسکیمات کو بہت جلد دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
اس سلسلہ میں وہ وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین سے نمائندگی کرچکے ہیں۔ریاست تلنگانہ میں اردو زبان کی ترقی و ترویج کے لئے تمام تراقدامات کرنے کی اردو اکیڈیمی پابند عہدہے۔
News Source : Agency

