Warangal District Collector Dr. Satya Sharada makes surprise inspection of Narsampet Government Medical College and Hospital

(اپنا ورنگل)
ورنگل :
ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا نے ہفتہ کے روز نرسم پیٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج اور سرکاری اسپتال کا اچانک معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کلاس روم، لائبریری، لیبارٹری، ہاسٹل، کچن، اسپتال کے وارڈس اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔کلکٹر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ طلبہ کو معیاری طبی تعلیم اور تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، جبکہ اسپتال میں صفائی اور مریضوں کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے۔
انہوں نے زیرِ تعمیر بی ایس سی نرسنگ کالج، جی ایم سی اور دیگر عمارتوں کے کاموں کا بھی معائنہ کیا اور زیر التوا تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔کلکٹر نے اسپتال آنے والے مریضوں کے تیمارداروں کے لیے ویٹنگ شیڈ قائم کرنے اور آپریشن تھیٹر جلد از جلد شروع کرنے کے لیے ضروری بنیادی سہولیات مکمل کرنے پر زور دیا تاکہ عوام کو بہتر اور معیاری طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔
اس موقع پر گورنمنٹ میڈیکل کالج، گورنمنٹ جنرل اسپتال، بی ایس سی نرسنگ کالج، ٹی ایس ایم آئی ڈی سی، محکمہ برقیات، محکمہ صحت، میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ، تدریسی عملہ، طبی افسران اور متعلقہ محکموں کے عہدیدار موجود تھے۔
News Source : M.F. Baig Riaz

