Voter SIR awareness camp organized by Jamiat Ulema District Jangaon was successfully held

(اپنا ورنگل)
جنگاؤں :
جمیعت العلماء ضلع جنگاؤں کی جانب سے جامع مسجد جنگاؤں میں ووٹر SIR شعور بیداری اور فارم خانہ پری کیمپ کا آج کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔اس پروگرام کا افتتاح جمیعت العلماء جنگاؤں کے سرپرست مولانا عبدالحفیظ صاحب قاسمی نے کیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر انہوں نے عوام کو وٹر لسٹ کی خصوصی نظرِ ثانی (SIR) کی اہمیت سے آگاہ کیا اور اپنے ووٹ کے تحفظ کے لیے بروقت فارم جمع کرنے کی تلقین کی۔
انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان فارم پُر کر کے BLOs کے پاس وقت سے پہلے جمع کرائے۔ بعد میں مشکل ہو گی۔کیمپ کے دوران ووٹروں کے آن لائن اور آف لائن فارم بھرنے اور جمع کرانے کا کام کیا گیا، جس سے جنگاؤں کی عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور استفادہ حاصل کیا۔
اس موقع پر مولانا عبدالرحمن سبیلی (صدر، جمیعت العلماء ضلع جنگاؤں)، مولانا شاکر حسین قاسمی (سیکرٹری)، محمد جمال شریف ایڈوکیٹ (نائب صدر)، محمد خواجہ مجتہد الدین (خازن)، مولانا فصیح الاسلام صاحب (نائب صدر)، عبدالحنان انجینئر، شیخ سلیم احمد، محمد اجمل، چاند پاشا اور دیگر ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی اور ووٹروں کے فارم بھرنے میں بھرپور تعاون کیا۔
اس موقع پر جمیعت علماء جنگاؤں کے ذمہ داران نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کے اندراج، تصحیح اور تحفظ کے لیے اس مہم سے فائدہ اٹھائیں اور اپنا نام ووٹر لسٹ میں شامل کرائیں ورنہ بعد میں بہت مشکل ہو گی۔
News Source : M.f. Baig Riaz

