Live authentication campaign launched for pension beneficiaries in Warangal 21st Division: Mohammad Furqan

(اپنا ورنگل)
ورنگل:
21ویں ڈیویزن کے سابقہ کارپوریٹر محمد فرقان نے ڈیویزن کے تمام پنشن مستحقین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی پنشن جاری رکھنے کے لیے لازمی طور پر "لائیو آتھنٹیکیشن” کا عمل مکمل کروائیں۔ محمد فرقان نے بتایا کہ 21ویں ڈیویزن میں اس وقت جو افراد ماہانہ پنشن حاصل کر رہے ہیں، ان کے لیے حکومت کی جانب سے لائیو تصدیق کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ تمام مستحقین کو لوٹکنٹا کمیونٹی ہال پہنچ کر اپنی شناخت کی تصدیق کروانی ہوگی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی مستحق نے مقررہ مدت کے اندر لائیو آتھنٹیکیشن مکمل نہیں کی تو اس کی پنشن منسوخ ہونے کا خدشہ ہے۔ لہٰذا کوئی بھی اہل فرد اس اہم کارروائی سے محروم نہ رہے۔ تصدیقی عمل کی تفصیلات: آغاز 23 مئی 2026 بوقت صبح 9 بجے سے۔ آخری تاریخ 15 جون 2026 تک بمقام لوٹکنٹا کمیونٹی ہال، 21ویں ڈیویزن، سابقہ کارپوریٹر محمد فرقان نے ڈیویزن کے عوام، سماجی کارکنوں اور نوجوانوں سے خصوصی درخواست کی ہے کہ وہ اس اطلاع کو زیادہ سے زیادہ مستحقین تک پہنچائیں۔
بزرگوں اور معذور افراد کی مدد کی جائے تاکہ کوئی بھی پنشن سے محروم نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ لائیو آتھنٹیکیشن حکومت کی جانب سے شفافیت کے لیے لازمی قرار دی گئی ہے۔ تمام مستحقین اپنے شناختی کارڈ اور پنشن کارڈ کے ہمراہ مقررہ وقت پر کمیونٹی ہال پہنچیں۔
News Source : M.F. Baig Riaz

