A special session on the virtues and issues of sacrifice at the Aiwan-e-Shahi Hanamkonda Masjid today

(اپنا ورنگل)
ہنمکنڈہ:
صوبیداری کی تاریخی مسجد ایوانِ شاہی (بڑی مسجد) میں 23 مئی بروز ہفتہ بعد نمازِ مغرب قربانی کے فضائل و مسائل کے عنوان سے ایک خصوصی علمی و اصلاحی نشست کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مسجد ایوانِ شاہی صوبیداری کمیٹی کے زیرِ اہتمام ہونے والی اس نشست سے معروف عالمِ دین، بانی و ناظم المعہد الاسلامی ورنگل مفتی محمد زکریا احمد صاحب قاسمی دامت برکاتہم خصوصی خطاب فرمائیں گے۔
منتظمین کے مطابق پروگرام میں قربانی کی فضیلت، شرعی حیثیت، سنتِ ابراہیمیؑ کے تقاضے اور اس سے متعلق ضروری فقہی مسائل کو عام فہم انداز میں بیان کیا جائے گا۔ قربانی کے حوالے سے عوام میں پائے جانے والے شکوک و شبہات دور کرنے کے لیے سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا گیا ہے۔
نشست کا مجموعی دورانیہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ ہوگا۔ ایک گھنٹہ خطاب جبکہ 30 منٹ عوامی سوالات کے جوابات کے لیے مختص کیے گئے ہیں تاکہ شرکاء براہِ راست استفادہ کر سکیں۔ مسجد کمیٹی نے اہلِ علاقہ، خصوصاً صوبیداری و اطراف کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ اس بابرکت علمی مجلس میں بھرپور شرکت کر کے دینی معلومات حاصل کریں اور قربانی کے احکام سے آگاہی حاصل کریں۔
News Source ; M.F. Baig Riaz

