Umang-2026 event organized by Siasat Hub Foundation in Warangal

(اپنا ورنگل)
ورنگل:
تعلیم کے میدان میں اعلیٰ نشانات کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے والے ایس ایس سی (دسویں جماعت) کے ذہین ہونہار طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی اور ان کے روشن مستقبل کی رہنمائی کے مقصد سے "امنگ 2026” کے عنوان سے ایک عظیم الشان کیریئر گائیڈنس کم ایس ایس سی اسکول ٹاپرز ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروقار تقریب 23 مئی 2026، بروز ہفتہ، شام 5 بجے اسلامک انفارمیشن سینٹر، پوچمّا میدان، ورنگل میں منعقد ہوگی۔
جہاں ضلع بھر کے نمایاں نشانات حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات. والدین، اساتذہ اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ اس تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست ڈیلی و سیاست ٹی وی شرکت کریں گے، جو طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر روشنی ڈالیں گے۔ اس موقع پر مختلف سماجی، تعلیمی اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران بطور مہمانانِ اعزاز شریک ہوں گے۔
جن میں ڈاکٹر انیس احمد صدیقی صاحب صدر شانتی سنگم، جناب مرزا قمر علی بیگ صدر ایم ایم ایس، جناب عبد القیوم جنرل سیکریٹری ایم ایم ایس، جناب محمد اقبال صدر اے آئی آئی ٹی اے، جناب محمد نصیر الدین جنرل سیکریٹری اے آئی آئی ٹی اے، جناب سید سبحان الدین صدر جے آئی ایچ ورنگل نارتھ، جناب محمد محمود پرنسپل فادر کولمبس ووکیشنل کالج، محمد رضوان برانچ ہیڈ، شاہین جونیئر کالج اور جناب مرزا امیر علی بیگ چیرمین ویزڈم اسکولس،محمد سراج احمد صدر مسلم ویلفیئر سوسائٹی ورنگل شامل ہیں۔
منتظمین محمد اسماعیل ذبیح کے مطابق اس تقریب کا مقصد نہ صرف ایس ایس سی ٹاپرز کی کامیابیوں کو سراہنا ہے بلکہ نوجوان نسل کو اعلٰی تعلیم اور بہتر کیریئر کے انتخاب کے لیے مؤثر رہنمائی فراہم کرنا بھی ہے۔ اس پروقار تقریب کا انعقاد جناب اسماعیل ذبیح، صحافی روزنامہ سیاست ڈیلی و سیاست ٹی وی کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے۔
منتظمین نے طلبہ، والدین اور عوام سے بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے تاکہ ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی اور ایس ایس سی کے بعد انٹر کے علاؤہ وکیشنل ٹریننگ اور دیگر تعلیمی روزگار پر مبنی کوریس اور میڈیکل۔۔۔ سروے۔۔نیوٹریشن جیسے دیگر شعبوں کے کوریس کے معلومات فراہم کی جاسکے ۔
News Source : Ismail Zabi

