Urdu journalists Felicitate DPRO Warangal Premalatha on assuming the responsibility

(اپنا ورنگل)
ورنگل :
ضلع ورنگل کی ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشنز آفیسر (ڈی پی آر او) کے طور پر اضافی ذمہ داریاں سنبھالنے والی بھاونڈلہ پلی پریملتا کا متحدہ ضلع ورنگل کے اردو صحافیوں کی جانب سے شاندار خیرمقدم کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اردو صحافیوں کے ایک وفد نے بروز چہارشنبہ ڈی پی آر او دفتر پہنچ کر پریملتا سے ملاقات کی۔

اس موقع پر صحافیوں نے انہیں شال پیش کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صحافیوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پریملتا کی قیادت میں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ مزید فعال ہوگا اور عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔

ملاقات میں مرزا فتح اللہ بیگ ریاض (کنوینر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین ضلع ورنگل)، محمد فضل الرحمٰن، محمد عبدالرزاق اکرم، محمد حسین پاشاہ، محمد ریاض، اور دیگر صحافی موجود تھے۔.
News Source : Mohd. Fazal ur Rahman Wajid

