ورنگل ڈی پی آر او پریملتا کی شاندار تہنیت ۔

Felicitated to Warangal DPRO Premalatha

(اپنا ورنگل)

ورنگل :
بروز منگل ورنگل ضلع تعلقات عامہ کی افسر (DPRO) کے طور پر اضافی ذمہ داریاں سنبھالنے والی بھاونڈلہ پلی پریملتا سے مختلف بہوجن تنظیموں کے رہنماؤں نے ورنگل ڈی پی آر او دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے شال پہناکر پریملتا کی شاندار تہنیت کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس پروگرام میں بھیم مشن آئیڈیالوجی ہنمکنڈہ ضلع کنوینر دوندو موہن، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر مجسمہ تحفظ کمیٹی متحدہ ضلع ورنگل کے کنوینر بنڈی اشوک، مالا تنظیموں کی جے اے سی ورنگل متحدہ ضلع کنوینر پرونوگنٹی لکشمن نارائینا، کو کنوینر ونگیٹی راجا مولی، دندرے سدانندم، پوتھولا کومّالو، دندرے سرینو، سدوولا سارنگا پانی، دارا نرسّیا، شیشادری ناگولو کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

News Source : Mohd. Fazal ur Rahman Wajid