80th Independence Day celebrations held in government, semi-government, offices, schools, colleges in Kohir Mandal
(اپنا ورنگل)
کوہیر دکن :
کوہیر منڈل میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں شہر کے مختلف سرکاری نیم سرکاری کالجس اسکولس میں ملک کی 80 ویں یوم آزادی تقریب جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔تفصیلات کے بموجب کوہیر پولیس اسٹیشن پر مسٹر نریش یس آئی،دفتر منڈل پرجا پریشد پر،یم پی ڈی او محترمہ اوما دیوی،دفتر یم آر پی یس پر منڈل ایجوکیشن آفیسر مسٹر ذاکر حسین نے،ٹمریزاسکول پر پرنسپل محترمہ عالیہ فریدہ صاحبہ نے،میونسپلٹی دفتر پر چیرمین مسٹر اشوک نے ،
گورنمنٹ جونیئر کالج پر کالج پرنسپل نے،بیدر بیس چوراہے پر مسٹر محمد حامد عمر احمد سابقہ صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل،دفتر تحصیلدار پر محترمہ سپریہ،مدرسہ عائشہ نسواں میں حافظ محمد لیئق اس احمد نے،مدرسہ ہدایت العلوم میں صدر مدرس جناب محمد ہدایت نے،دگوال گرام پنچایت دفتر پر مسٹر احمد علی سرپنچ نے، کوہلی میں سرپنچ محترمہ نازیہ لیئق نے،دگوال ضلع پریشد ہائی اسکول میں مسٹر محمد ذاکر حسین کے ہاتھوں پرچم کشائی عمل میں آئی۔واضح رہے کہ منڈل کے مواضعات میں بھی یوم آزادی کی تقریب جوش و خروش سے منائی گئی۔
اس موقع پر کوہیر میونسپلٹی چیرمین مسٹر اشوک،تحصیلدار محترمہ سپریہ،یم پی ڈی او محترمہ اوما دیوی،منڈل ایجوکیشن آفیسر مسٹر ذاکر حسین،کونسلر محمد کلیم الدین،محمد اسلم زید کونسلر،چاند قریشی کونسلر،محمد اظہر کونسلر،میر مظفر حسین صدر ٹاؤن کانگریس پارٹی کوہیر،محمد شمشیر علی سابقہ صدر،رام لنگا ریڈی آتما کمیٹی چیرمین،احمد علی سرپنچ دگوال،سید لئیق احمد سابقہ کوآپشن ممبر،محمد محسن احمد سابقہ نائب سرپنچ کوہیر،حامد لیڈر،محمد مزمل احمد یوتھ لیڈر کوہیر منڈل ،محمد شوکت علی سابق صدر نشین، محمد شاکر علی نائب صدر نشین کے علاوہ سیاسی سماجی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
News Source : Gulam Mustafa

