Warangal District Collector instructs officers to focus on crop rotation and promotion of low-water crops

(اپنا ورنگل)
ورنگل :
ضلع ورنگل کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا نے پیر کے روز نلّابیلی منڈل کے میڈی پلی رائتو ویدیکا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دی کہ کسانوں میں فصلوں کی تبدیلی (کراپ روٹیشن) اور کم پانی میں کاشت ہونے والی فصلوں کے بارے میں وسیع پیمانے پر بیداری پیدا کی جائے۔
کلکٹر نے کہا کہ کسان جدید زرعی طریقوں کو اپنائیں اور پانی کی دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب فصلوں کی کاشت کریں تاکہ بہتر پیداوار اور زیادہ آمدنی حاصل ہو سکے۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ دیہات میں بیداری پروگرام منعقد کرتے ہوئے کسانوں کو فصلوں کی تبدیلی اور خشک سالی برداشت کرنے والی فصلوں کی اہمیت سے آگاہ کریں۔
News Source : M.F. Baig Riaz

