Turban-tying ceremony for *Huffaz* (memorizers of the Quran) studying at Madrasa Darul Uloom Ashrafiya Kolampalli; attended by religious scholars and *Huffaz*:

(اپنا ورنگل)
نارائن پیٹ :
مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ، کولم پلی، ملحقہ جامعہ نظامیہ میں زیر تعلیم دو طلباء کی آج تکمیلِ حفظِ قرآنِ مجید کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی بانی مدرسہ نے کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے بانی و ناظم مدرسہ ڈاکٹر مولانا سید احمد حسینی اشرفی نے شرکت کی۔
اس موقع پر حافظ محمد اسماعیل اور حافظ محمد سرفراز نے حفظِ قرآنِ مجید کی تکمیل پر تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر دونوں حفاظ کی دستار بندی کی گی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان مقرر مولانا جہانگیر آفاقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حافظ قرآن کی عظمت بیان کی۔
اور حافظ قرآن کے مقام و مرتبہ پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر حافظ محمد جلال صدر مدرس کے علاؤہ دیگر اساتذہ موجود تھے۔ آخر میں مولانا ڈاکٹر سید احمد حسینی اشرفی کی دعا پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔
News Source : Mohd. Taqi

