ردا ٹورس اینڈ ٹراویلس ورنگل کے جانب سے رواں سال عمرہ کا قافلہ 29 جون کو روانہ ہوگا۔

This year’s Umrah convoy from Rida Tours and Travels Warangal will depart on June 29

عازمین عمرہ کے لئے معیاری خدمات اور بہترین انتظامات کی فراہمی ۔ حافظ محمد مجتبیٰ شاہد

میلاد النبی ﷺکے موقع پر خصوصی عمرہ گروپ روانہ ہوگا۔

 

 

(اپنا ورنگل)

ورنگل :
ورنگل کے قدیم، معتبر اور عوامی اعتماد کے حامل ادارے ردا ٹورس اینڈ ٹراویلس ، روبرو جامع مسجد مدراسی منڈی بازار ورنگل کی جانب سے رواں سال کا پہلا عمرہ قافلہ 29 جون کو روانہ ہوگا ، جبکہ اس کے بعد ہر ماہ چار عمرہ قافلہ روانہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ادارے کے ذمہ دار، عمرہ خدمات کے شعبے میں طویل تجربہ رکھنے والے حافظ محمد مجتبیٰ شاہدنے ’’اپنا ورنگل‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ادارے کی جانب سے عازمین عمرہ کو بہترین سہولیات، معیاری رہائش، براہِ راست فضائی سفر اور مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے روحانی سفر کو اطمینان اور یکسوئی کے ساتھ انجام دے سکیں۔

قبل ازیں عازمین عمرہ کے لئے عمرہ گروپ کی روانگی سے پہلے عمرہ کے متعلق تربیتی پروگرام کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ہر قافلے کے عازمین کو ایک ہی سفر میں چار عمرے ادا کروائے جائیں گے، جبکہ تجربہ کار معلم کی نگرانی میں عمرہ کے تمام ارکان و مناسک ادا کروائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ عازمین عمرہ کومکہ مکرمہ میں زیارات، مدینہ منورہ میں زیارات اور خصوصی مسجد جعرانہ سے عمرہ، طائف سے عمرہ ، صلح حدیبیہ سے عمرہ، کسوا فیکٹری ، جنگ بدر اور دیگر تاریخی و مقدس مقامات کی زیارات کا بھی مواقع فراہم کروائے جائیں گے۔

 

حافظ محمد مجتبیٰ شاہدنے مزید کہا کہ قافلہ حیدرآباد سے جدہ تک براہِ راست پرواز کے ذریعے روانہ ہوگا، جبکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قریب ترمعیاری ہوٹلوں اور آرام دہ قیام و طعام کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کا نصب العین ”عبادت آپ کی، خدمت ہماری’’ہے اور اسی جذبے کے تحت عازمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محدود نشستوں کے باعث خواہشمند حضرات جلد از جلد اپنی بکنگ مکمل کرائیں تاکہ اس بابرکت سفر میں شامل ہونے کا موقع حاصل کر سکیں۔حافظ محمد مجتبیٰ شاہدنے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے گھر اور روضہ رسول ﷺ کی حاضری ہر مسلمان کی زندگی کی سب سے بڑی سعادت ہے،

اور ردا ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گزشتہ کئی برسوں سے اسی جذبہ خدمت کے ساتھ عازمین عمرہ کی رہنمائی اور خدمت انجام دے رہا ہے۔مزید معلومات اور بکنگ کے لیے ادارے کے دفترروبروجامع مسجد مدراسی منڈی بازار ورنگل سیل 9494791784, 9032763998پر رابطہ کریں۔

Advertisement