The Ghilaf sent by Kavita was presented at the Ajmer Sharif Dargah: Special prayers were organized by the minority wing for the success of the new political party

(اپنا ورنگل)
اجمیر شریف :
تلنگانہ جاگروتی اقلیتی ونگ کے ایک وفد نے محمد مصطفیٰ (صدر اقلیتی ونگ) کی قیادت میں درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی حسن سنجری رحمۃ اللہ علیہ اجمیر شریف پر حاضری دیتے ہوئے غلاف مبارک پیش کیا۔یہ غلاف مبارک صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا کی جانب سے خصوصی طور پر روانہ کیا گیا تھا جسے وفد نے بصد عقیدت و احترام درگاہ پر پیش کیا اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔اس موقع پر وفد نے نئی مجوزہ سیاسی جماعت کی کامیابی استحکام اور عوامی خدمت کے عزم کی تکمیل کے لیے بارگاہ خواجہ غریب نوازؒ میں دعائیں کیں۔
علاوہ ازیں ریاست تلنگانہ کی ترقی خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھی خصوصی طور پر دعا مانگی گئی۔وفد کے قائد محمد مصطفیٰ نے اس موقع پر کہا کہ یہ روحانی پیشکش نہ صرف عقیدت کا اظہار ہے بلکہ عوامی خدمت کے عزم کو مزید مضبوط بنانے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ جاگروتی کی قیادت عوامی خدمت کے مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور اس مقدس مقام پر کی گئی دعائیں یقیناً اس مشن میں کامیابی کا ذریعہ بنیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کلواکنٹلہ کویتا کی قیادت میں نئی سیاسی جماعت کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت اور ریاست کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانا ہے۔اس روحانی موقع پر تلنگانہ جاگروتی اقلیتی ونگ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے جنہوں نے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ غلاف مبارک پیش کرتے ہوئے دعاؤں میں شرکت کی۔
News Source : M.F. Baig Riaz

