The Felicitation ceremony of Muhammad Ismail Hyderabad and his wife’s on Hajj pilgrimage

(اپنا ورنگل)
نارائن پیٹ:
جناب عبدالقادر عرف بابو میاں سابقہ رکن بلدیہ نارائن پیٹ کی رہائش گاہ پر محمد اسماعیل و اہلیہ کی حج بیت اللہ کی روانگی کے ضمن میں تہینی تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پر انہیں نارائن پیٹ اور ہندوستان میں امن و امان کی برقراری اور ترقی کے لیے دعا کی اپیل کی گئی۔ اس موقع پر حبیب مڑکی’ حافظ مجیب مڑکی’ حافظ محمد تقی نمائندہ روزنامہ اعتماد’ محمد حسن الدین ودیگر موجود تھے۔
News Source : Mohd. Taqi

