Free medical camp to be held at Modern High School in Narayanpet on May 3: Press conference by officials of Narayanpet Educational and Welfare Society

(اپنا ورنگل)
نارائن پیٹ:
نارائن پیٹ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائیٹی صدر فاروق احمد کی اطلاع کے مطابق نارائن پیٹ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائیٹی کے زیرِ اہتمام نارائن پیٹ میں ایک مفت میگا ہیلت کیمپ منعقد کیا جارہا ہے، جسمیں تمام عمر کے مرد و خواتین اور بچوں کیلئے ماہرین زیابطیس ، بی پی، جوڑوں کا درد، کمر درد ، دانتوں کے امراض کے علاوہ عام بیماریوں کا مفت تشخیص و علاج کے ساتھ مفت ادویات بھی تقسیم کی جائے گی۔
یہ کیمپ 3 مئی بروز اتوار صبح 10 بجے تا شام 5 بجے بمقام ماڈرن ہائی اسکول نارائن پیٹ میں منعقد ہوگا۔ اس کیمپ میں سیفٹی ہاسپٹل نارائن پیٹ کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم حصہ لیتے ہوئے مفت تشخیص کریں گے۔ اور مفت اد ویات بھی تقسیم کریں گے۔
آپ تمام سے گذارش کیجاتی ہیکہ اس سنہرے موقع سے استفادہ کریں اور ایک صحتمند معاشرے کی تخلیقی کاوشوں کو کامیاب بنائیں۔ بعد ازاں سوسائٹی کے ذمہ داران پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے تفصیلات سے واقف کروایا۔ اس موقع پر اشفاق’ انیس احمد’ عبدالسلیم’ فیاض احمد ایڈووکیٹ ‘ عبدالنظیر’ محمد جعفر’ غیاث الدین ودیگر موجود تھے۔
News Source : Mohd. Taqi

