The 85th annual three-day Urs of Aala Hazrat Syedi Sheikh Abdul Wahab Shah Siddique Junaidi (RA) was held at Tane Puli

(اپنا ورنگل)
محبوب نگر:
بغداد شریف عراق میں آرام فرما سیدالطآئفہ حضرتِ شیخ الامامِ جنید البغدادیؒ کے 1149 ویں وصال مبارک کے موقع پر منعقد ہونے والا 85 واں سالانہ عرسِ مبارک اعلی حضرت مرشدی و مولائ سیدی شیخ عبدالوھاب شاہ صدیق جنیدی القادری چشتی احمد نُماں رحمہ اللہ کوتنے پلی ، راجہ پور ،تعلقہ جڑچرلہ ضلع محبوب نگر نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائینگی ۔ اس روحانی اجتماع کا انعقاد درگاہ شریف کے زیرِ اہتمام عمل میں آ رہی ہیں ، جس میں ملک و بیرونِ ملک سے علماء کرام، مشائخِ عظام، حفاظ و قراء اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔عرسِ مبارک کی تقریبات کا آغاز 19 اپریل 2026 بروز اتوار بعد نمازِ عشاء صندل شریف سے ہوگا، جس میں درگاہ شریف پر روایتی انداز میں صندل چڑھایا جائے گا اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا جائے گا۔
اس کے بعد 20 اپریل 2026 بروز پیر بعد نمازِ مغرب چادر گل اور دیگر روحانی مراسم ادا کئے جائیں گے۔اس بابرکت موقع پر عظیم الشان جلسۂ فیضانِ اولیاءاللہ بھی منعقد کیا جا رہا ہے، جس کی صدارت معروف روحانی پیشوا حضرت مولانا الحاج السیدشیخ رفیق جنیدی نقشبندی چشتی قادری سجادہ نشین و متولی مرشدِ شیخ الشریعہ حضرت محمد عبد الوہاب شاہ صدیقی چشتی احمد نماں القادری فرمائیں گے۔ جبکہ مہمانانِ خصوصی کے طور پر نبیرہء کعبہء دکنؒ حضرت مولانا سیدشاہ رحمت محمد محمد الحسینی قبلہ المعروف بہ رحمت بابا بندہ نوازی چشتی قادری نقشبندی سہروردی جامع السلاسل، بھارت سیوارتن ایوارڈ یافتہ اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر ضلع ،
مفسرقرآن خطیب اہلسنت حضرت علامہ مفتی محمد محی الدین قادری محمودی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و خازن کُل ہند انجمن طلباء قدیم جامعہ نظامیہ، جناب سید عظمت اللہ حسینی صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ ، جناب مقصود بن ذاکر احمد ایڈوکیٹ جنرل سیکریٹری کل ہند مجلس اتحاد المسلمین شاخ ضلع محبوب نگر،صدر کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ حضرت مولانا قاضی سید غوث محی الدین قادری صدرقاضی ضلع محبوب نگر، حضرت مولانا حافظ الحاج محمد فریدالدین نقشبندی امام وخطیب درگاہ حضرات جہانگیر پیراں رحمہمااللہ، مولانا حافظ الحاج سید منور علی منان نقشبندی بانی و صدر تنظیم ائمہ وخطباء اہلسنت و جماعت فاروق نگر/شادنگر، جنم پلی انیرودہ ریڈی رکن اسمبلی جڑچرلہ ،ڈاکٹر سی لکشما ریڈی سابق وزیر و سابق رکن اسمبلی،گ
ریدھر ریڈی دیشمکھ چکم پیٹھ، ابھیمنیو ریڈی ایم پی ٹی سی، صدرضلع کل ہند مجلس اتحاد المسلمین قائد قوم و ملت جناب الحاج محمد عبدالھادی ایڈوکیٹ ہونگے-مقرر شعلہ بیان حضرت علامہ مفتی الحاج ڈاکٹر سید شاہ احمد غوری نقشبندی نائب شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ کے خطاب ہونگے-جلسہ سے خطاب کرنے والے معزز علماء کرام میں شامل رہینگے-
ان کے علاوہ حضرت مولانا محمد اسماعیل صاحب حضرت مولانا حافظ و قاری حضرات اور دیگر جید علماء و مشائخ شامل ہیں یہ حضرات اولیاءِ کرام کی تعلیمات، سیرتِ صالحین اور اصلاحِ معاشرہ کے اہم موضوعات پر روشنی ڈالیں گے۔ علاوہ ازیں محفلِ نعت، قرأتِ قرآنِ پاک اور ذکر و اذکار کی روح پرور محافل بھی منعقد ہوں گی۔انتظامیہ کی جانب سے زائرین کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، جبکہ تمام عاشقانِ اولیاء سے گزارش کی گئی ہے کہ اس روحانی اجتماع میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے بزرگانِ دین کے فیوض و برکات سے مستفید ہوں۔آخر میں منتظمین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بابرکت موقع پر نظم و ضبط کا خیال رکھتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنائیں اور خصوصی دعاؤں میں ملک و ملت کی سلامتی، اتحاد و بھائی چارہ اور امن و استحکام کے لئے دعا کریں۔
News Source : State Samachar


