تلنگانہ حکومت کا صحافیوں کے حق میں اہم اعلان، رعایتی بس پاسس جاری ہوں گے۔

Telangana government makes important announcement in favor of  journalists, concessional bus passes will be issued

(اپنا ورنگل)

 حیدرآباد :

تلنگانہ حکومت نے ورکنگ جرنلسٹس کے لیے ایک اہم اور خوش آئند اعلان کیا ہے۔ ریاست میں سال 2026 تا 2028 کے لیے نئی ایکریڈیٹیشن جاری کیے جانے کے پس منظر میں اہل ریاستی اور ضلعی سطح کے صحافیوں کو رعایتی آر ٹی سی بس پاس فراہم کرنے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔اس سلسلے میں محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ (آئی اینڈ پی آر) کے اسپیشل کمشنر جی. مکندا ریڈی نے ٹی جی ایس آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کو ایک سرکاری مکتوب روانہ کیا۔

مکتوب میں درخواست کی گئی ہے کہ نئی ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے والے صحافیوں کو 2026-2028 مدت کے مطابق نئے بس پاس جاری کیے جائیں۔مکتوب کے مطابق موجودہ بس پاسوں کی میعاد 16 جون 2026 کو ختم ہو رہی ہے۔ اس لیے 17 جون 2026 سے 30 اپریل 2028 تک مؤثر رہنے والے نئے بس پاسوں کے لیے صحافیوں کو آن لائن درخواست دینے کی سہولت فراہم کی جائے۔

جی. مکندا ریڈی نے نئی ایکریڈیٹیشن کارڈس کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ متعدد صحافیوں کو نئے کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ باقی کارڈس کی اجرائی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

News Source : M.F. Baig Riaz