Special address on the topic of Muharram-ul-Haram at Makkah Masjid, Warangal

(اپنا ورنگل)
ورنگل:
نئے اسلامی سال 1448 ہجری اور محرم الحرام کی مناسبت سے مکہ مسجد ورنگل میں(جمعہ) ایک خصوصی خطابِ جمعہ منعقد ہوگا، جس میں معروف دینی اسکالر مولانا سید اعجاز حفیظ اسعدی و رحمانی (M.A., B.Ed.) خطاب فرمائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق خطاب کا عنوان ’’ہجرتِ نبوی ﷺ کے انقلابی اسباق اور محرم الحرام کی عظمت و فضیلت‘‘ رکھا گیا ہے۔ مقرر ہجرتِ نبوی ﷺ کے تاریخی، دینی اور معاشرتی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کے انقلابی پیغام کو اجاگر کریں گے۔
اس کے علاوہ محرم الحرام کی فضیلت، یومِ عاشوراء کی اہمیت اور نئے اسلامی سال کے تقاضوں پر بھی اظہارِ خیال کیا جائے گا۔انتظامیہ کے مطابق مولانا سید اعجاز حفیظ اسعدی و رحمانی اپنے خطاب میں واضح کریں گے کہ ہجرتِ نبوی ﷺ صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ ایمان، قربانی، توکل، حکمتِ عملی اور دینِ اسلام کی سربلندی کے لیے جدوجہد کا عملی نمونہ ہے۔
اسی طرح محرم الحرام مسلمانوں کو عبادت، تقویٰ، توبہ اور اصلاحِ نفس کا پیغام دیتا ہے۔بیانِ جمعہ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا جبکہ نمازِ جمعہ ایک بج کر چالیس منٹ پر ادا کی جائے گی۔مکہ مسجد ورنگل کی انتظامیہ نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بابرکت اور علمی اجتماع میں شرکت کرکے اپنے ایمان و عمل کو تازگی بخشیں اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی اس اجتماع میں شرکت کی ترغیب دیں۔
News Source : M.F. Baig Riaz

