Seerat-e-Islami Quiz 2026 organized by Jamiat Ulema-e-Jangaon, hundreds of students participated

(اپنا ورنگل)
جنگاؤں :
جمیعت علماء جنگاؤں کے زیرِ اہتمام سیرتِ اسلامی کوئز 2026 کا انعقاد 4 ستمبر 2026 بروز جمعہ جامع مسجد، جنگاؤں میں کیا جائے گا۔ کوئز کا وقت سہ پہر 3 بجے سے 4:15 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔کنوینر کوئز محمد خواجہ مجتہدالدین اور صدر جمعیت علماء جنگاؤں مولانا عبد الرحمن سبیلی کے مطابق اس کوئز کے لیے اب تک 260 طلبہ نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ تمام رجسٹرڈ امیدواروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ امتحان کے مقررہ وقت سے قبل 2:30 بجے جامع مسجد جنگاؤں پہنچ جائیں۔
کوئز میں 40 کثیرالانتخابی سوالات (MCQs) 80 نمبروں پر مشتمل ہوں گے، جبکہ 4 تشریحی سوالات 20 نمبروں کے ہوں گے۔ تمام سوالات حل کرنا لازمی ہوگا۔شرکاء کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ بال پین، امتحانی پیڈ اور دیگر ضروری اشیاء ضرور لائیں۔ منتظمین نے بتایا کہ ہال ٹکٹس 3 ستمبر سے دستیاب ہوں گے۔جمعیت علماء جنگاؤں کے سرپرست مولانا عبدالحفیظ صاحب قاسمی نے بتایا کہ نئی نسل اور نوجوانوں میں دینی شعور پیدا کرنے اور نئی نسل میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور حیات طیبہ سے واقفیت اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق و محبت پیدا کرنے کی غرض سے یہ سیرت اسلامی کوئز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے ۔
جس میں 5000 روپئے انعام اول اور 3000 اور 2000روپئے بالترتیب انعام دوم اور سوم دیا جائے گا۔ذمہ داران جمیعت علماء جنگاؤں محمد جمال شریف ایڈوکیٹ‘ مولانا شاکر حسین قاسمی، مولانا فصیح الاسلام،مولانا حسنین احمد، مولانا امان اللہ، مولانا محی الدین عقیل، مفتی انصار، مفتی عبدالعظیم، مولانا عبد الرشید، حافظ مصلح الدین سعید، حافظ عبدالمنان، حافظ ارشد، حافظ محمد نعیم، حافظ عبد الجواد، حافظ سجاد نے تمام طلبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بھرپور تیاری کے ساتھ کوئز میں شرکت کی ترغیب دی ہے۔
News Source : M.F. Baig Riaz

