Poster release ceremony for the gathering of the greatness of the Companions and the reform of society in Karimnagar

(اپنا ورنگل)
کریم نگر :
حافظ محمد وسیم الدین معتمد جمعیۃ الحفاظ کریم نگر کی اطلاع کے بموجب جمعیۃ الحفاظ کریم نگر کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے “جلسۂ عظمتِ صحابہؓ و اصلاحِ معاشرہ “ بتاریخ 10 جولائی بروز جمعہ بعد نماز مغرب شالیمار فنکشن ہال کشمیر گڈہ کریم نگر کے پوسٹر کی رسم اجرا مدرسہ اسلامیہ افضل العلوم کریم نگر میں عمل میں آیا ہے۔
اس جلسہ کے مہمان خصوصی حضرت مولانا ابرار الحسن رحمانی قاسمی صاحب (استاذ حدیث دارالعلوم رحمانیہ حیدرآباد) ہوں گے۔رسم اجرا کی تقریب حافظ محمد ضیاءاللہ خان صاحب (نائب صدر جمعیۃ الحفاظ کریم نگر) کی صدارت میں منعقد ہوئی۔
اس موقع پر حافظ محمد معظم حسین فیضی صاحب،حافظ سید رضوان فلاحی صاحب،حافظ صادق علی احمد صاحب،حافظ فرید الدین امجد صاحب موجودتھے۔
News Source : Syed Ghouse

