Police officer running with injured woman in his arms, questions raised after seeing jeep behind

(اپنا ورنگل)
سوشل میڈیا:
اترپردیش میں ایک پولیس افسر کا زخمی خاتون کو گود میں اٹھا کر اسپتال کی طرف دوڑنے کا ویڈیو منظرِ عام پر آیا ہے، جسے دیکھ کر ابتدا میں افسر کی انسانیت اور فوری مدد کے جذبے کی تعریف کی جا رہی تھی۔ویڈیو میں پولیس افسر زخمی خاتون کو گود میں اٹھائے تیزی سے اسپتال کی جانب جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
منظر دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ افسر نے خاتون کی جان بچانے کے لیے اپنی پوری طاقت لگا دی۔تاہم ویڈیو کو غور سے دیکھنے پر افسر کے پیچھے ایک پولیس جیپ بھی آتی ہوئی نظر آتی ہے۔ اسی وجہ سے سوشل میڈیا پر اس انداز میں خاتون کو گود میں اٹھا کر دوڑنے کو لے کر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
ویڈیو کے حوالے سے یہ بات بھی کہی جا رہی ہے کہ اگر پولیس جیپ موقع پر موجود تھی تو زخمی خاتون کو جیپ کے ذریعے اسپتال لے جایا جا سکتا تھا۔ لوگوں نے پولیس افسر سے اپیل کی ہے کہ محض توجہ حاصل کرنے کے لیے ضرورت سے زیادہ ایکشن کرتے ہوئے کسی کی زندگی کو خطرے میں نہ ڈالیں۔
News Source : Social Media

