P. Radhakrishna awarded as best employee by State Minister Konda Surekha
(اپنا ورنگل)
ورنگل:
ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر کے دفتر میں ہیلتھ اسسٹنٹ پی. رادھا کرشنا نے بہترین ملازم کا ایوارڈ حاصل کیا۔قلعہ ورنگل میں منعقدہ 80ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے موقع پر ریاستی وزیر برائے جنگلات، ماحولیات، اوقاف و مذہبی امور کونڈا سریکھا اور ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا کے ہاتھوں رادھا کرشنا نے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔
رادھا کرشنا اس وقت ایم جی ایم اسپتال کی ملیریا لیب میں اسسٹنٹ کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ضلع میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راجی ریڈی سمیت دیگر عہدیداروں نے انہیں بہترین ملازم کا ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
News Source : Mohd. Munwaruddin

