مسلمان عقیدہ مضبوط رکھیں ، شریعت محمدئؐ پر سختی سے کاربند رہیں ، مخلوق خدا کی غیر معمولی خدمت کریں اسدالعلماء مولانا محسن پا شاہ نقشبندی کا شادنگر میں خطاب-

Muslims should keep their faith strong, adhere strictly to the Shariat of Muhammad (PBUH), and serve God’s creatures exceptionally. Speech by the great scholar Maulana Mohsin Pasha Naqshbandi in Shadnagar

 

(اپنا ورنگل)

شادنگر :

بھارت سیوا رتن ایوارڈ یافتہ اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر ضلع نے کل رآت مسجد بی بی ھاجرا ، پٹیل روڈ شادنگر ضلع رنگاریڈی میں تنظیم ائمہ و خطباء اہل سنت و جماعت فاروق نگر / شادنگر کے زیر اہتمام سالانہ مرکزی چھ روزہ عظیم الشان جلسہ ھائے فیضان غوث اعظم دستگیر رضی اللہ عنہ و تعلیمات اولیاء اللہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الحمدللہ 2024 عیسوی میں اللہ جل مجدہ کے کرم آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وصحبہ وسلم کے نعلین مبارکہ کے تصدق سارے عراق کی زیارےوں کی سعادت مندی فیروزمندی حاصل کی ہے ۔

معتبر تاریخی مراجع حضرت عبدالقادر جیلانیؒ کی ولادت 470 ھجری /1077 یا -1078عیسوی اور وصال 561 ھجری /1166عیسوی بیان کی جاتی ہے ۔ مولانا محمد محسن پاشاہ قادری نے فیضانِ پیرانِ پیر حضرت غوث الاعظم دستگیر رضی اللہ عنہ قرآن و حدیث کی روشنی میں اولیاء اللہ کی تعلیمات اور حضرت غوث الاعظمؓ کی حیاتِ مبارکہ کو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے کہاکہ اس با برکت پروگرام کی نگرانی پچھلے تقریبا تین دہوں سے رہبرِ شریعت پیر طریقت حضرت علامہ مولانا الحاج سید شاہ منور علی منان نقشبندی مجددی قادری صاحب قبلہ بانی و صدرِ تنظیم فرما رہے ہیں۔

میں منتظمین ، ائمہ و خطباء اور تمام وابستگان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے نئی نسل کو اولیائے کرام کی تعلیمات، شریعت، تقویٰ اور اصلاحِ معاشرہ سے وابستہ کرنے کے لئے اس روحانی سلسلے کا اہتمام کر رہے ہیں اللہ تعالی تا دیر شمس و قمر علمی و روحانی خدمات کا سلسلہ جاری و ساری رہے ۔اسدالعلماء مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی، مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ ، محبوب نگر ضلع نے سب سے پہلے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں درود و سلام پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا کی کہ وہ اس مجلس کو قبول فرمائے ۔حضرت غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کا تعارف حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی کا اسمِ گرامی حضرت سیدنا عبدالقادر ، کنیت حضرت ابومحمد اور لقب حضرت مُحی الدین ہے۔

آپ جیلان سے نسبت کی وجہ سے جیلانی کہلائے اور بغداد میں آپ کی علمی ، روحانی اور اصلاحی خدمات نے آپ کو عالمِ اسلام کی عظیم شخصیات میں سیدالاولیاء اور سردار الاولیاء کا کل صبح قیام قیامت تک ممتاز و نمایاں مقام عطا کیا گیا ۔ حضرت پیران پیر روشن ضمیرؒ فقہ ، حدیث ، قرآن حکیم ، وعظ و ارشاد اور تزکیۂ نفس کے میدان میں یدیٰ طولیٰ رکھتے تھے ۔ بغداد شریف میں آپ نے فقہ و علومِ دین کی تعلیم حاصل کی اور بعد میں وعظ و ارشاد کے ذریعے ہزاروں لوگوں کی اصلاح فرمائی ۔

معتبر تاریخی تحقیق بھی آپ کو فقیہ ، واعظ اور صوفی شیخ کے طور پر بیان کرتی ہے ۔ولادتِ باسعادت حضرت غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی ولادت کے سال کے بارے میں اہلِ سیر و تاریخ میں 470 ھجری معروف قول ہے ، جو عیسوی اعتبار سے تقریباً 1077 یا – 1078 عیسوی بنتا ہے۔آپ کی ولادت کی تاریخ کے سلسلے میں مختلف روایات ملتی ہیں ،بغداد شریف کا علمی سفر جب حضرت غوث الاعظم رضی اللہ عنہ جوانی کی عمر کو پہنچے تو علمِ دین کے حصول کے لئے بغداد شریف تشریف لے گئے ۔

مولانا نقشبندی نے مزید کہاکہ یہ وہ زمانہ تھا جب بغداد اسلامی دنیا کا عظیم علمی و روحانی مرکز تھا ۔حضرت غوث الاعظمؓ نے علم حاصل کیا ، معتبر علماء کی صحبت اختیار کی ، مجاہدہ کیا ، عبادات و رہاضات کی ، تزکیۂ نفس کے مراحل طے کئے اور پھر اللہ تعالیٰ نے آپ کو وعظ و ارشاد کا وہ مقام عطا فرمایا کہ آپ کی مجلس میں لوگوں کا جمِ غفیر حاضر ہونے لگا ۔آپ کی زندگی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ طریقت ، شریعت سے الگ کوئی راستہ نہیں؛ حقیقی تصوف شریعت کی پابندی ، تقویٰ ، اخلاص اور تزکیۂ نفس کا نام ہے ۔

قرآنِ حکیم میں اولیاء اللہ کا مقام
اللہ رب العزت قرآنِ مجید میں ارشاد فرماتا ہے: اَلَاۤ اِنَّ اَوْلِيَآءَ اللّٰهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُوْنَ ۝ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَكَانُوْا يَتَّقُوْنَ
ترجمہ:"خبردار ! بے شک اللہ کے دوستوں پر نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔ وہ لوگ جو ایمان لائے اور پرہیزگاری اختیار کرتے رہے۔”
یہاں اللہ تعالیٰ نے ولی کی بنیادی پہچان خود بیان فرمادی:ایمان اور تقویٰ۔