Muslims should guard their tongues and their private parts: Address by the ‘Thinker of Islam’ (Mufakkir-e-Islam); conclusion of the annual Urs celebrations of Abul Hasanat, Abul Barakat, Abul Khairat, Abul Khair, and Abul Fida (may Allah have mercy on them).
(اپنا ورنگل)
حیدرآباد :
امیر جامعہ ، جامعہ نظامیہ مفکر اسلام زین الفقہاء حضرت علامہ مفتی الحاج محمد خلیل احمد صاحب قبلہ قادری و رکن تأسیس کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہاکہ سرکاردوعالمؐ نے فرمایا ائے میرے صحابیو تم مجھے دو چیزوں کی ضمانت دیں تو میں تمہیں جنت کی بشارت دیتا ہوں ایک زبان اور دوسری شرمگاہ قرآن حکیم میں اللہ رب العزت نے ان دونوں کی سخت حفاظت کی تاکید فرمائی ہے
اس امر کا انکشاف مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی خلیل احمد قادری کل رآت مسجد حضرت محدث دکنؒ نقشبندی چمن مصری گنج حیدرآباد میں حضرت علامہ الحاج سید عبداللہ شاہ صاحب قبلہ نقشبندی مجددی قادری محدث دکنؒ کے 64 ،ابوالبرکات حضرت مولانا الحاج سید خلیل اللہ شاہ صاحب قبلہ نقشبندی مجددی قادری جانشین و خلف اعظم حضور محدث دکنؒ کے 35 ، ابولخیرات حضرت مولانا الحاج سید انوار اللہ شاہ صاحب قبلہ نقشبندی مجددی قادریؒ نبیرہ محدث دکنؒ کے 22 ویں ، ابوالخیر حضرت مولانا الحاج سید رحمت اللہ شاہ صاحب نقشبندی مجددی قادریؒ شاہ زادہ محدث دکنؒ کے 16 ویں اور ابوالفیض حضرت مولانا الحاج سید عطاء اللہ شاہ صاحب نقشبندی مجددی قادریؒ نبیرہء محدث دکنؒ کے 11 ویں سالانہ اعراس شریف سے خطاب کرتے ہوئے کیا –
جلسہء تذکرہء حضرت ابوالحسنات محدث دکنؒ و حضرت ابوالبرکاتؒ کا آغاز ابوالفضل شان سید عطاءاللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری المعروف قاری حضرت سید خلیل اللہ شاہ ثانی قبلہ و زین القراء حضرت مولانا حافظ ڈاکٹر الحاج محمد رضوان قریشی خطیب و امام تاریخی مکہ مسجد کی قراءت کلام پاک سے ہوا – مولوی حافظ وقاری محمد عبدالرفیع نے بارگاہ رسالت مآبؐ میں ہدیہء نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کی – مفکر اسلام حضرت علامہ مفتی خلیل احمد قبلہ قادری نے اپنا سلسلہء خطاب جاری رکھتے ہوئے کہاکہ زبان کے بارے میں مولائے کائنات حضرت سیدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریم نے فرمایا کہ زبان ایک چھوٹا سا لوتھڑا ہے مگر جرم کے ارتکاب میں اس زبان کا بہت بڑا عمل دخل ہے –
مفکر اسلام نے نبیرہء حضرت محدث دکنؒ حضرت مولانا الحاج ڈاکٹر سید صبغت اللہ نقشبندی مجددی قادری کے خطاب کے حوالوں سے فرمایا کہ انکے نصیحت آموز خطاب سے ایسا اندازہ ہو رہا تھا کہ حضرت ڈاکٹر سید صبغۃ اللہ نقشبندی حفظہ اللہ جسمانی بھی ڈاکٹر ہیں اور روحانی ڈاّکٹر بھی ہیں – مفکر اسلام نے مزید دوٹوک الفاظ میں کہاکہ مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ غیبت ،چغلخوری ، زناء ، حسد جلن کینہ کپٹ سے محفوظ رہیں تاکہ ان خرابیوں کے محتاط رہ کر زندگی بسر کرنے میں ہی دنیاوی اور اخروی فیوض و برکات کا حصول اور نجات و مغفرت کا باعث ہوسکے –
مفکر اسلام نے یہ بھی کہاکہ اللہ جل مجدہ نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وصحبہ وسلم کے صحابہء کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے ہزاروں احادیث مروی ہیں آپؐ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو بیت المال پر نگرانی کے لئے مقرر فرمایا ایک رآت بیت المال کو لوٹنے کے لئے ایک بدحال شخص پہنچا وہ اپنی اور اولاد کی پیاس و بھوک کی شدت کی بناء چوری کے ارادے سے داخل ہوجاتا ہے جب صحابئ رسولؐ اسے پکڑ لیتے ہیں اور حضور اکرمؐ کی بارگاہ میں چلنے کا حکم فرماتے ہیں تو وہ اجنبی چور کہتا ہے کہ میں اور میرے بچے بھوک و پیاس سے بلبلا رہے ہیں مجھے چھوڑ دو تو آپؓ سے گڑ گڑانے سے چھوٹ جاتا ہے ایک رآت دو رآت اور مسلسل پھر تیسری رآت چوری کے لئے آتا ہے اپنی مجبوریوں کو بتاتے ہوئے بار بار چھوٹ جاتا ہے جب بھی نماز فجر میں سرکار دوعالمؐ کے پیچھے آپؓ شامل ہوکر آپؐ سے ملاقات کرتے ہیں آپؐ بذاتِ خود دریافت فرماتے ہیں کہ کل کے رآت کے چور کا کیا ہوا بتاؤ آپؓ نے اسکی غربت اور مفلوک الحالی بتاتے ہیں
اور اس کو چھوڑنے کی وجہہ بتلاتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وصحبہ وسلم بارہا فرماتے ہیں کہ وہ پھر آئے گا تیسری مرتبہ جب وہ آتا ہے حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اسے کس کے پکڑ لیتے ہیں اور اب کی بار بارگاہ نبویؐ میں لے جانے کے عزم مصمم کیساتھ بھرپور تیاری میں ہوتے ہیں وہ اجنبی چور شخص سمجھ جاتا ہے کہ مجھے یہاں سے خلاصی ملنے والی نہیں ہے وہ کہتا ہے کہ کیا آپ جنت میں جانا چاہینگے تو آپؓ فرماتے ہیں ٹھیک ہے بتا جنت میں کیسے جائینگے تو وہ اجنبی کہتا ہے کہ روزآنہ سوتے وقت سورہء بقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھ کر سوجاؤ جنت میں جانے کا یہی ایک اہم راستہ ہے روز کی طرح صبح بعد نماز فجر خاتم النبیین شفیع المذنبین رحمۃ اللعٰلمینؐ سے شرف ملاقات ہوتی ہے تو آپؐ فرماتے ہیں ائے ابوہریرہ رآت کے چور کا قصہ سناؤ تو پھر سے چھوڑنے کی معقول وجہہ بتلاتے ہیں آپؐ فرماتے ہیں کہ وہ جھوٹا تھا تین دفعہ بھی تم کو دھوکہ دیتا رہا مگر اس نے جو بات بتائی بالکل صحیح اور درست ہے مگر وہ ابلیس لعین تھا تینوں دفعہ بھی جھوٹ بول کر چوری کرتا رہا ہے –
نبیرہء حضرت محدث دکنؒ پیر طریقت حضرت مولانا الحاج ڈاکٹر سید صبغت اللہ شاہ صاحب قبلہ نقشبندی مجددی قادری نے اپنے خطاب میں حضرت ابوالحسنات مولانا الحاج سید عبداللہ شاہ صاحب قبلہ نقشبندی مجددی قادری رحمہ اللہ محدث دکن کے تصانیف کے اقتباسات پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج مسلمانوں پیدا شدہ خرابیوں کو دادا حضرت محدث دکن رحمہ اللہ نے آج سے تقریبا ایک صدی قبل ہی مشاہدہ فرما لیا تھا کہ موجودہ دور میں خرابیوں کے تدارک و سد باب کی تدابیر بھی قرآن حکیم اور احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وصحبہ وسلم کی روشنی میں بآسانی رقم فرمائی ہیِں ہمیں ، موجودہ دور میں بڑھتی ہوئی بد اعمالیوں و بد اعتمادیوں علماء راسخ اور اولیاء اللہ کی صحبتوں سے ہی تدارک اور سدباب ہوسکتا ہے ،
انہوں نے مسلمانوں پر زور دے کر کہاکہ وہ آپسی اخوت اور بھائی چارہ کو فروغ دیں ، اختلافات کو ختم کریں اسلام میں کسی ایک انسان کا خون بہانا ساری انسانیت کے خون بہانے کے مترادف ہے ، والدین کو محبت بھری نگاہ سے دیکھنے پر مقبول حج کا ثواب دیا جا رہا ہے لہذا ہم مانباپ کی جتنی تعظیم و تکریم کریں کم ہے ، حقوق اللہ معاف ہوسکتے ہیں مگر حقوق العباد کے معافی کی گنجائیش نہیں تاوقتیکہ بندہ ہماری ان خطاوؤں کو معاف اور درگذر نہ کرے –
مولانا الحاج حافظ سید مرتضیٰ علی صوفی قادری حیدر پاشاہ امام و خطیب مسجد حافظ ڈنکاؒ اور مولانا حافظ الحاج احسن حممومی امام وخطیب شاہی جامع مسجد باغ عامہ نے بھی تذکرہء حضرت محدث دکنؒ اور حضرت ابوالبرکاتؒ پر سیر حاصل روشنی ڈالی – جناب محمد الطاف محی الدین ایڈوکیٹ نقشبندی مجددی قادری نے نظامت کے فرائض انجام دیئے – بعد نماز عشاء قصیدہ بردہ شریف جماعت الحاج سید احمد علی شاہ نقشبندی مجددی قادری نے قصیدہ بردہ شریف پیش کیا – حضرت محدث دکنؒ اور حضرت ابوالبرکاتؒ کے ٹیپ ریکارڈز سنائے گئے –
بعد نماز عصر تلاوت کلام پاک اور قبل نماز مغرب جمیع مزارات مقدسہ پر صندل مالی ، چادر گل ، صلوٰۃ وسلام پیش کیا گیا اور اقطاع عالم کے مسلمانوں کے لئے رقت آمیز دعا کی گئی – اس موقعہ پر پیر طریقت حضرت مولانا الحاج سید شاہ غوث محی الدین نقشبندی مجددی قادری سجادہ نشین و متولی قطب دکن حضرت سید بخاری شاہ صاحب قبلہؒ نقشبندی ، ادیب العصر حضرت مولانا ڈاکٹر محمد سیف اللہ قادری شیخ الجامعہ ، جامعہ نظامیہ، حضرت مولانا پروفیسر ڈاکٹر محمد مصطفیٰ شریف نقشبندی مجددی قادری سابق صدر شعبہء عربی جامعہ عثمانیہ ،
حضور نجم المحدثین جلالۃ العلم حضرت علامہ حافظ مفتی الحاج ڈاکٹر سید شاہ صغیر احمد نقشبندی شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ ، ضیائے ملت حضرت مولانا حافظ مفتی الحاج سید شاہ ضیاء الدین نقشبندی نائب شیخ الجامعہ و صدر مفتی جامعہ نظامیہ ، عمدۃ الحکمت حضرت علامہ الحاج سید شاہ نعمت اللہ قادری صدر مؤدب جامعہ نظامیہ ، فخر نظامیہ شہنشاہ خطابت حضرت علامہ الحاج سید شاہ عزیز اللہ قادری نقشبندی مجددی افتخاری شیخ العقائد جامعہ نظامیہ ، حضرت مولانا حافظ الحاج مفتی سید واحد علی نقشبندی نائب مفتی جامعہ نظامیہ ، حضرت مولانا الحاج قاضی محمد عبدالقوی نقشبندی ، حضرت مولانا الحاج سید رفعت علی خطیب نقشبندی مجددی قادری نلدرگ مہاراشٹرا ،
حضرت الحاج سید شیخ رفیق جنیدی نقشبندی مجددی قادری، اسدالعلماء مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر ضلع ، مولانا حافظ محمد مجاھد علی نقشبندی ، مولانا حافظ الحاج محمد الیاس نقشبندی امام وخطیب مکہ مسجد محبوب نگر ، حضرت سید شاہ فرید الدین محمد محمدالحسینی المعروف بہ مسعود بابا بندہ نوازی چشتی قادری نقشبندی سہروردی جامع السلاسل ، حضرت الحاج محمد ظہیر الدین نقشبندی متولی مسجد ابو الحسناتؒ ، حضرت مولانا الحاج قاضی سید لطیف علی قادری ملتانی ، مولانا حافظ اسحاق محی الدین قادری بانی مدرسہء باب العلم انوار محمدیؐ کے علاوہ ہزاروں مریدین و معتقدین ملکی سطح کی مختلف ریاستوں سے شرکت کی –

